|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
ہ اس کائنات میں انسانوں پر اللہ کا سب سے بڑا اور سب سے عظیم احسان یہ ہے کہ اس نے انسان کو اپنا کلام یعنی قرآن مجید عطا فرمایا ہے اس لئے کہ قرآن مجید وہ نعمت ہے کہ اگر ہم اس سے وابستہ رہتے ہیں تو ہماری دنیا وآخرت دونوں سنور جاتی ہے۔
قارئین کرام! غور کیجئے کہ اگر کسی شخص کے ہاتھ کوئی ایسا نسخہ آجائے جس سے اس کو دنیا میں بھی عزت وکامرانی حاصل ہو، اور آخرت میں بھی کامیابی کی ضمانت مل جائے۔ تو کیا ایسے شخص کیلئے وہ نسخہ عظیم ترین دولت نہ ہوگا؟ لیکن ہم مسلمانوں کی بدقسمتی دیکھئے کہ ہمارے پاس وہ نسخہ ہدایت موجودہے ، جو ہمیں دنیا وآخرت کی کامیابی کی بھر پور ضمانت دیتاہے لیکن ہم اس کی عظمت سے ناواقف ہیں۔ ہماری مثال اس فقیر جیسی ہے جس کی کشکول میں ہیرا(Diamond) موجودہے۔ لیکن وہ اپنی نادانی اور بیوقوفی میں اسے کانچ کا ٹکڑا سمجھ کر دوسروں سے بھیک مانگتا پھرتا ہو۔لہذا ہمارے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے قرآن کی قدروقیمت کا شعور حاصل کریں، قرآن کی عظمت کی شان تویہ ہے کہ اس قرآن سے جو شخص بھی وابستہ ہوگا وہ رسول اکرم ﷺ کے قول کے مطابق دنیا میں سب سے بہترین قرار پائے گا۔ گویا قرآن کریم تو وہ نسخہ کیمیا ہے جو قوموں کی تقدیر بدل دینے کی قوت رکھتاہے بقول مولانا الطاف حسین حالی
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 12:29 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.