نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ مارگلہ کی پہا¨ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » Pakistani Defense » نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ مارگلہ کی پہا¨
Pakistani Defense !!Share Pakistani Defense Topics here!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
Zafina's Avatar
Zafina Zafina is offline
 


Posts: 16,987
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: Islamabad
Gender: Female
Default نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ مارگلہ کی پہا¨ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-28-2010, 08:17 PM

نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ مارگلہ کی پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ، 146 مسافر اور عملے کے 6 اہلکار جاں بحق، جاں بحق ہونیوالوں میں 8 بچے اور 19 خواتین بھی شامل، لاشیں ناقابل شناخت ہو گئیں، بلیک باکس برآمد، طیارے میں یوتھ پارلیمنٹ کا 15 رکنی وفد اور آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے 4 عہدیدار بھی سوار تھے، واقعہ کی تحقیقات کیلئے سول ایوی ایشن کی 5 رکنی ٹیم تشکیل، وزیراعظم کا جائے وقوعہ کا فضائی معائنہ، ایک روزہ سوگ کا اعلان:
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی۔2010ء) ترکی سے براستہ کراچی اسلام آباد پہنچنے والا نجی ائیرلائن کا طیارہ موسم کی خرابی کے باعث ایئر پورٹ سے 8کلومیٹر کے فاصلے پر مارگلہ کی پہاڑی پر گر کر تباہ‘ عملے سمیت 152مسافر جاں بحق ہو گئے جن میں 146مسافر اورپائیلٹ سمیت عملے کے 6اہلکار ، 8بچے اور 19 خواتین بھی شامل ہیں۔ دشوار گزار راستوں اور بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا،واقعہ کی تحقیقات کیلئے سول ایوی ایشن کی 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے جمعرات کو ایک روزہ سوگ کا اعلان۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ، جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے، 13خوش قسمت افراد نے سفر نہیں کیا،صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی نے مارگلہ کی پہاڑیوں میں موسم کی خرابی کے باعث نجی ائیر لائن کے طیارے کے تباہ ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے،وزیر اعظم نے جائے حادثہ کافضائی جائزہ لیا اور وہاں فوری طور پر ہیلی پیڈ قائم کرنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق ترکی سے کراچی پہنچنے والا ائیر بلیو کا طیارہ بدھ کی صبح 7بجکر 50منٹ پر جناح ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا جس نے 10بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم شدید بارش اور خراب موسم کے باعث بدقسمت طیارہ اسلام آباداور صوبہ خیبرپختونخواہ کے سنگم پر واقع مارگلہ کی پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں152افراد جاں بحق ہو گئے ۔ طیارے میں پائلٹ پرویز اقبال چوہدری، فرسٹ آفیسر مجتدین چغتائی، ائیر ہوسٹزز ام حبیبہ، حناء عثمان، جویریہ فراز اور ناہید بھٹی کے علاوہ 147مسافر سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں 159مسافروں نے سوار ہونا تھا تاہم 13خوش قسمت مسافر کسی وجہ سے بروقت ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکے ۔حادثہ کے باعث طیارے کا ملبہ دور دراز تک بکھر گیا اور علاقے میں آگ لگ گئی۔ دشوار گزار راستوں اور بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج، پاک بحریہ ، سول ایوی ایشن ،ریسکیو1122 اور ایئر ڈیفنس کے اہلکاروں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا اور امدادی کارکنوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جائے وقوعہ پر اتارا گیا۔ شدید آتشزدگی کے باعث بھی امدادی کارکنوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور آگ لگنے کے باعث متعدد لاشیں جھلس کر رہ گئیں۔ مین سڑک سے چھ کلومیٹر دور حادثہ ہونے کے باعث فائیر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکیں اور آگ پر بروقت قابو نہ پایا جاسکا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی تاہم تب تک کافی تاخیر ہو چکی تھی۔ حادثے کی خبر سنتے ہی مسافروں کے لواحقین اور شہری بھی تمام رکاوٹیں توڑ کر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق حادثے سے 10منٹ قبل ہی طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ ختم ہو چکا تھا۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ وزیر داخلہ رحمن ملک نے فوری طور پر کرائسز منیجمنٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے بتایا کہ طیارے میں سوار کوئی شخص بھی زندہ نہیں بچ سکا ۔146مسافر اور عملے کے چھ اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان رینجرز ، پاک فوج ، پاک بحریہ ، سول ڈیفنس ،پولیس ، ریسکیو1122سمیت تمام ادارے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔جس جگہ حادثہ ہوا وہاں کوئی ہیلی کاپٹر نہیں اتر سکتا ، سڑک سے بھی جگہ دور ہے۔ لاشیں ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی ہیں اور اعضاء کو اکٹھا کر کے شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ موسم خراب ہونے کے باعث پی آئی اے کا ایک طیارہ لینڈ نہیں کرسکا جسے لاہور کی طرف موڑ دیا گیا تھا اس جہاز کو بھی وارننگ دی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ کی تخریب کاری ، پائیلٹ کی کوتاہی ، خراب موسم یا تکنیکی وجوہات سمیت ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔ ایئر پورٹ حکام نے طیارے کو ایکسپریس وے کے بجائے مری روڈ کی طرف سے لینڈ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس وقت طیارہ 267 فٹ تک نیچے آگیا تھا اورپھر اچانک 3000 فٹ کی بلندی پر چلا گیا ان تمام معاملات کی تحقیقات کی جائے گی اور تحقیقات کیلئے ایئرکموڈور خواجہ عبدالمجید کی سربراہی میں سول ایوی ایشن کی 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے کرائسز مینجمنٹ سیل اور سوی ایوی ایشن نے ہیلپ لائنز بھی قائم کردی ہیں اور مسافروں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حادثہ تقریباً پونے دس بجے کے قریب پیش آیا طیارے میں 159 مسافروں نے سوار ہونا تھا جبکہ 13 مسافر کسی وجہ سے سوار نہ ہوسکے طیارے میں عملے کے 6 اہلکار بھی سوار تھے طیارہ اسلام آباد اور ضلع ہری پور کی سرحد پر گر کر تباہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں 20خواتین اور 8 بچے بھی سوار تھے۔ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن جنید امین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ جس وقت ایئر بلیو طیارے نے لینڈ کرنا اس وقت رن وے مصروف تھا جس کے باعث طیارے کو ہوا میں چکر لگانے کی ہدایت کی گئی تھی اس دوران طیارہ بادلوں میں گم ہو گیا اور کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔دریں اثناء صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی نے مارگلہ کی پہاڑیوں میں موسم کی خرابی کے باعث نجی ائیر لائن کے طیارے کے تباہ ہونے پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں صدر اور وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔صدر اور وزیر اعظم نے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ دریں اثناء وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور وفاقی کابینہ کا بدھ کو ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث طیارے کو لاہور لے جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جائے وقوعہ سے طیارے کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے اور طیارے کا انجن درختوں میں پھنس گیا تھا اسے بھی نکال لیا گیا ہے۔حادثے اور آتشزدگی کے باعث اکثر لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں ، مختلف ہسپتالوں میں لاشوں کو ضلعی انتظامیہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لاشوں کو تابوتوں میں ڈال کر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا ۔ریسکیو آپریشن کی قیادت پاک بحریہ کے کمانڈر آفتاب نے کی امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج  سول ایوی ایشن اور کیبنٹ ڈویژن کے ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا جائے۔ وقوعہ پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پانی پھینک کر کاربن ڈائی آکسائیڈ استعمال کرکے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی ۔ چیف کمشنر اسلام آباد طارق پیرزادہ  آئی جی اسلام آباد پولیس سید کلیم امام اور چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الٰہی بھی موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عامر احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کردیا گیا تھا ہمارے پاس کسی کے زندہ بچ جانے کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہیں تاہم دشوار گزار علاقہ ہونے اور خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک ہی خاندان کے 9افراد بھی شامل ہیں۔طیارے میں یوتھ پارلیمنٹ کا 15 رکنی وفد اور آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے 4 عہدیدار بھی سوار تھے ۔یوتھ پارلیمنٹ کا وفد اپنی وزیراعظم سمیت اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے آرہا تھا۔

 




And Your Lord Never Forget
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
!~*AdOrAbLe*~! !~*AdOrAbLe*~! is offline
 


Posts: 58,917
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2009
Gender: Female
Default Re: نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ مارگلہ کی پہا& - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-28-2010, 08:18 PM

thnx fr sharin

 

(#3)
Old
AFghani_Laila AFghani_Laila is offline
 


Posts: 16,666
My Photos: ()
Country:
Join Date: Sep 2009
Location: Sangar
Gender: Female
Default Re: نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ مارگلہ کی پہا& - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-01-2010, 09:38 AM

Nice informision thnkss for sharringg

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
(#4)
Old
_♣_Attitude Killer_♣_ _♣_Attitude Killer_♣_ is offline
Banned
 


Posts: 484
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2009
Location: Saudi Arabia
Gender: Male
Default Re: نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ مارگلہ کی پہا& - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-01-2010, 02:15 PM

Bohat dukh howa.. Allah un ky ghar walon ko sabar aata farmaye..

Thanks 4 the info....

 

(#5)
Old
Zafina's Avatar
Zafina Zafina is offline
 


Posts: 16,987
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: Islamabad
Gender: Female
Default Re: نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ مارگلہ کی پہا& - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-01-2010, 02:20 PM

Thanks Alllllllllll

 




And Your Lord Never Forget
(#6)
Old
LAMS LAMS is offline
 


Posts: 9,603
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: KARACHI
Gender: Male
Default Re: نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ مارگلہ کی پہا& - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-02-2010, 08:25 PM

thx for shairing

 



(#7)
Old
Zafina's Avatar
Zafina Zafina is offline
 


Posts: 16,987
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: Islamabad
Gender: Female
Default Re: نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ مارگلہ کی پہا& - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-02-2010, 08:31 PM

Thnx.............

 




And Your Lord Never Forget
(#8)
Old
LAMS LAMS is offline
 


Posts: 9,603
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: KARACHI
Gender: Male
Default Re: نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ مارگلہ کی پہا& - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-02-2010, 08:38 PM

you welcome

 



(#9)
Old
LEGION LEGION is offline
 


Posts: 34
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: Islamabad
Gender: Male
Default Re: نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ مارگلہ کی پہا& - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-03-2010, 01:53 AM

bro mein nai suna hai k is flight ko guraya gaya hai is mein kahan tak sachai hai
is ka mujhe sahi ilm nahi par khuch is tarah se b sunna gaya k its not accident

 



Dj
(#10)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Dil Re: نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ مارگلہ کی پہا¨ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-05-2010, 04:22 PM

good sharing

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
نجی, پہا¨, کا, کی

« Previous Thread | Next Thread »
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
ویلنٹائن ڈے کا تاریخی پس منظر اور اس کی حیث ROSE Quran 2 07-04-2012 01:01 PM
کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ -|A|- Political Issues Of Pakistan 9 02-05-2012 12:25 PM
اگر اللہ تمہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف پہنچا ROSE Islamic Issues And Topics 1 04-30-2010 07:37 PM
امریکہ ہم سے بھی جوہری معاہدہ کرے: پاکستان -|A|- Political Issues Of Pakistan 1 06-08-2009 01:01 AM
شریف برادران نا اہل، آپ کی رائے؟ -|A|- Political Issues Of Pakistan 29 02-27-2009 01:56 PM


All times are GMT +5. The time now is 12:58 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG