MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
The World of Information
»
MobiLe Zone
»
Iphone
»
یہ ایپ قریبی دوستوں کے بارے میں بتاتی ہے
Iphone Discuss about Iphone softwares, codes, features, Iphone mobile prices, problems and solutions
|
|
|
|
|
Posts: 11,221
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender:
|
|
واشنگٹن: گُوگل نے قریبی دوستوں کی تلاش کے لیے ایک ایپ متعارف کرائی ہے جسے ’’ہوزڈاؤن‘‘ کا نام دیا گیا ہے اس ایپ پر فارغ ہونے کے بعد آپ کا اسٹیٹس ظاہر کرتا ہے کہ آپ مصروف نہیں اور دوست آپ سے گفتگو، ملاقات یا باہر جانے کی درخواست کرسکتے ہیں۔
گوگل کی جانب سے مفت میں دستیاب ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ ڈاؤن بٹن پر جاکر جتنے وقت کے لیے فارغ ہوں اسے لکھ سکتے ہیں اور اس دوران اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے فارغ مشغلے شامل کرسکتے ہیں مثلاً چائے پینا، باہر جانا یا کتابوں پر گفتگو وغیرہ۔ اس میں گروپ چیٹ کی سہولت بھی موجود ہے جس میں دوسرے دوست شامل ہوکر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کے تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایپ ایپل کی مائی فرینڈز ٹول یا فوراسکوائر ایپ کی طرح ہے صرف فرق یہ ہے کہ اس میں آپ اپنی دستیابی کا اعلان خود کرتے ہیں اور اس میں آپ جی پی ایس کے ذریعے اپنے مقام کے بارے میں بھی بتاسکتے ہیں۔ اسی طرح آپ اپنے اور دوستوں کے راستوں پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ عمارت کے اندر بھی ہوں تب بھی یہ بتاسکے گی کہ آپ عمارت یا آفس کے اندر بیٹھے ہیں۔ اس ایپ کا ایک فائدہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کے عزیز اور دوست دفترسے گھر، بچوں کو اسکول سے ان کے گھر تک پہنچنے کا سارا راستہ ٹریک کیا جاسکتا ہے۔
فی الحال اس کا اکاؤنٹ صرف دعوت نامے یا انواٹیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے اور یاد رہے کہ ابتدا میں جی میل کا اکاؤنٹ بنانے کے لیے کسی اکاؤنٹ رکھنے والے کا دعوت نامہ ضروری تھا۔
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
Very nIce ... Good
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|
All times are GMT +5. The time now is 04:13 PM.