Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
|
|
|||
تلاوتِ قرآن کریم اور علامہ اقبال -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-25-2010, 11:17 AM
علامہ اقبال رحمة اللہ علیہ نے ایک موقع پر فرمایا :
جب میں سیالکوٹ میں پڑھتا تھا تو صبح اُٹھ کر روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرتا تھا۔ والد مرحوم درود شریف اور وظائف سے فرصت پا کر آتے اور مجھے دیکھ کر گذر جاتے۔ ایک روز صبح کو میرے پاس سے گذرے تو مسکرا کر فرمایا کہ : کبھی فرصت ملی تو میں تم کو ایک بات بتاؤں گا۔ میں نے دو چار دفعہ بتانے کا تقاضا کیا تو فرمایا کہ : جب امتحان دے لو گے تب۔ جب امتحان دے چکا اور لاہور سے مکان آیا تو والد صاحب نے فرمایا: جب پاس ہو جاؤگے تب ۔ جب پاس ہو گیا اور پوچھا تو فرمایا کہ : بتاؤں گا ۔ ایک دن صبح کو جب حسبِ دستور قرآن کی تلاوت کر رہا تھا تو وہ میرے پاس آ گئے اور فرمایا: "بیٹا ! کہنا یہ تھا کہ جب تم قرآن پڑھو تو یہ سمجھو کہ قرآن تم ہی پر اُترا ہے ، یعنی اللہ تعالیٰ خود تم سے ہم کلام ہے۔" آہ ! کیا بات کہی اور کیسی بات فرمائی ۔۔۔ لوگ قرآن کو نقالی سے پڑھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس میں اللہ تعالیٰ ہم سے ہم کلام نہیں ۔۔۔ يَا أَيُّهَا النَّاسُ ( اے انسانو ) اور يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ ( اے ایمان والو ) صرف چودہ سو (1400) برس پہلے کا قصہ ہے جس سے ان کو سروکار نہیں ، اسی کا نتیجہ ہے کہ قرآن کی تلاوت میں ان کا دل تاثر سے خالی رہتا ہے ۔ علامہ اقبال علیہ الرحمة کہتے ہیں کہ والدِ محترم کا یہ فقرہ میرے دل میں اُتر گیا اور اس کی لذت دل میں اب تک محسوس کرتا ہوں۔ علامہ اقبال علیہ الرحمة نے اپنے مشفق باپ کی فاضلانہ اور حکیمانہ بات کو اپنے ایک شعر میں بڑی خوبصورتی سے موزوں کیا ہے : ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزولِ کتاب گرہ کشا ہے نہ رازی نہ صاحبِ کشاف
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
اور, قرآن, کریم |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
صدیقہ کائنات رضی اللہ عنہا و أرضاھا کا عِل | ROSE | Quran | 15 | 07-06-2012 09:33 PM |
گوگل مائیکروسافٹ کے مقابلے پر اتر آیا | -|A|- | Computer and Information Technology | 11 | 04-20-2011 09:40 AM |
آئی فون پروگرام کا نو سالہ خالق | -|A|- | Computer and Information Technology | 5 | 01-28-2011 11:39 AM |
ربیع الاول کی اہمیت اور مسلمانوں کی ذمہ دا | ROSE | Islamic Issues And Topics | 2 | 04-30-2010 07:29 PM |
آئیے تعلقات کا نیا باب کھولتے ہیں: اوباما | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 1 | 06-05-2009 03:23 PM |