|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
کعبہ کی بے حرمتی کا پہلا واقعہ
امام کی شہادت کے ۳ سال بعد ربیع الاول کے تیسرے دن سنہ ۶۴ ہجری میں یزید کی فوج حرہ کی جنگ اور مدینہ میں قتل و غارت کے بعد ابن زبیر کی سرکوبی کے لئے مکہ میں وارد ہوئی۔ شہر کو محاصرے میں لے لیا گیا۔ ابن زبیر اپنی جان بچانے کے لئے کعبہ میں پناہ گزیں ہو چکا تھا لہٰذا فوج نے اپنا محاصرہ تنگ کیا اور ابو قبیس نامی پہاڑ کی چوٹی سے مسجد الحرام میں داخل ہوگئی اور خود خانہ کعبہ پر منجنیقوں سے پتھر برسانے شڑوع کیے اور جلتے ہوئے کپڑے پتھروں کے ساتھ باندھ کر کعبہ میں پھینکے جن کی وجہ سے خانہ خدا کے بعض حصے تباہ ہوگئے، اس کی چھت اور پردے جل گئے اور حضرت اسماعیلں کی جگہ قربانی کے لئے بہشت سے لائے گئے دنبے کے سینگ بھی آگ میں جل کر ختم ہوگئے۔ اسی حملے کے دوران یزید لع کی ہلاکت کی خبر مکہ پہنچی تو یہ لشکر منتشر ہوگیا اور ابن زبیر نے (اپنی حکومت مستحکم کرنے کی خاطر) کعبہ کی حرمت کی ذرہ بر پرواہ نہیں کی۔
|