Miscellaneous If you can't seem to find the right section to post? Share it all here! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() اے ٹی ایم مشین سے پانچ سو روپے کا جعلی نوٹ برآمد بینک کاذمہ داری قبول کرنے سے انکار
آٹو میٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) بنک صارفین کو بہت بڑی سہولت فراہم کرنے کاذریعہ ہے جس نے سروسز سیکٹر میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے بینکنگ سیکٹر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے مگر صارفین کی جانب سے بعض اوقات اے ٹی ایم کے حوالے سے کچھ شکایات بھی موصول ہوتی ہیں جن میں اے ٹی ایم مشین میں بوقت ضرورت کیش کی عدم دستیابی کارڈ کے مشین میں پھنسنے اور صارف کو رقم وصول ہونے کے مشینی پیغام موصول ہونے مگر رقم نہ ملنے کی شکایات شامل ہیں۔ اس صورت میں صارف کو متعلقہ اے ٹی ایم کی بنک برانچ سے رابطہ کر کے اپنی مشکلات کا ازالہ کرنا پڑتا ہے چنانچہ اگر اے ٹی ایم مشین سے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہو تو صارف اس کے بارے میں متعلقہ بینک میں کوئی ثبوت پیش نہ کر سکتا ہے جس سے بینک ہذا اس بات پر متفق ہوں کہ صارف کے پاس نقلی نوٹ اے ٹی ایم مشین سے ہی موصول ہوا ہے جس سے صارف کا مالی نقصان یقینی ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ اے پی پی کے سٹافر کے ساتھ پیش آیا جس نے سولہ جنوری کو نیشنل بینک آف پاکستان شادمان چوک برانچ کی اے ٹی ایم مشین سے پندرہ ہزار روپے کیش نکلوایا اور کچھ روز بعد تئیس جنوری کو جب اس نے سازو سامان کی خریداری کے بعد دکاندار کو پانچ سو روپے والا نوٹ تھمایا تو دکاندار نے اسے بتایا کہ مذکورہ نوٹ جعلی ہے مگر نوٹ دہندہ کی جانب سے جب اے ٹی ایم مشین سے نوٹ موصول ہونے کی حقیقت بیان کی گئی تو دکاندار نے مارکیٹ کے دیگر دکانداروں سے رجوع کیا۔ جنہوں نے نوٹ کو جعلی قرار دیا۔ بعدازاں سائل نے بینک حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ اے ٹی ایم میں رقوم کی منتقلی سے قبل بینک کرنسی نوٹوں کی ہر لحاظ سے چیکنگ کرتے ہیں اور اے ٹی ایم مشین سے جعلی کرنسی نوٹ موصول ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
ایم, اے, بر&, جعلی, روپے, سو, سے, مشین, نوٹ, ٹی, پانچ, کا |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
افغانی کباب ٹماٹر گریوی کے ساتھ | ! HEER | Cooking Section | 8 | 03-12-2012 03:15 PM |
حضرت عزرائیل کو جان لینے کی ڈیوٹی کیوں ملی | HarD-RocK | Say For Islam | 3 | 09-01-2011 07:18 AM |
پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی | -|A|- | Computer and Information Technology | 10 | 01-28-2011 09:05 PM |
ڈیڑھ ملین سال پرانے قدموں کے نشان | -|A|- | Computer and Information Technology | 10 | 01-28-2011 11:41 AM |
اسامہ امریکی ایجنٹ تھا، امریکا سے پوچھا ج | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 0 | 05-22-2009 06:40 PM |