BaiKaar MemBer !!
|
|
Posts: 8,871
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender:
|
|
شریعت یا روایت

شریعت یا روایت
سوات سے پہلی مرتبہ ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں حلیے سے طالبان معلوم ہونے والے افراد ایک لڑکی کو سرعام کوڑے مار رہے ہیں۔ لڑکی چیختی چلاتی پشتو میں فریاد کرتی ہے ۔اس موقع پر درجنوں افراد دائرے میں کھڑے اس منظر کو دیکھ رہے ہیں۔طالبان نے اس خاص واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو جعلی ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی کہ ماضی میں خواتین کو کوڑوں کی سزائیں دینے کے واقعات پیش آئے ہیں۔وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر زرداری نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لڑکی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک آٹھ رکنی بینچ تشکیل دیا ہے۔اس واقعہ پر آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا یہ اپنی طرح کا اکلوتا واقعہ ہے یا آپ کے خیال میں سرحدی علاقوں میں اس طرح کے واقعات عام ہوتے ہیں۔کیا آپ کسی ایسے واقعہ کے عینی شاہد ہیں؟
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
|