Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
شیخ سعدی کی حکایت
علماء میں سے ایک ، ایک شہزادے کی تربیت کرتا تھا ۔ اسے بے پروا ہی سے مارتا اور بے پناہ ظلم کیا کرتا تھا ۔ ایک مرتبہ بیٹے نے نڈھال ہو کر اپنے باپ سے شکایت کی اور اپنے دکھتے جسم سے لباس ہٹا دیا ۔ باپ کے دل کو بہت تکلیف ہوئی ۔ اس نے استاد کو بلایا اور کہا ! تم عام رعایا کے بیٹوں سے اس قدر سرزنش اور ظلم کا سلوک روا نہیں رکھتے جس قدر میرے بیٹے سے رکھتے ہو ؛ اس کی کیا وجہ ہے ؟ اس نے کہا ! وجہ یہ ہے کہ سنجیدہ بات اور اچھا عمل کرنا سب مخلوق کے لیۓ عام طور پر اور بادشاہوں کے لیۓ خاص طور پر ضروری ہے ۔ اس لیۓ کہ جو قول و فعل ان ( بادشاہوں ) سے سرزد ہوتا ہے یقینا لوگ اسے اپنا لیتے ہیں جبکہ عام لوگوں کے قول و فعل کو اس قدر اہمیت حاصل نہیں ہوتی ۔ ٭ اگر کوئی غریب آدمی ایک سو ناپسندیدہ باتیں کرے تو اس کے ساتھی سو میں سے ایک بھی نہیں جانتے ۔ ٭ اور اگر کوئی بادشاہ ایک مذاق کرے تو اسے ایک خطے سے دوسرے خطے میں پہنچا دیتے ہیں ۔ پس واجب ٹھہرا کہ شہزادے کے استاد کو بادشاہوں کے بیٹوں کی اخلاقی شائستگی کے لیۓ ، کہ خداوند تعالی ان کی نیک تربیت میں پرورش کرے ، عوام کی نسبت زیادہ کوشش کرنی چاہیۓ ۔ ٭ وہ جس کو اس کے بچپن میں تربیت نہ کریں ، بڑے ہو کر بھلائی اس سے جاتی رہتی ہے ۔ ٭ گیلی لکڑی ( چھڑی ) کو جیسے چاہو موڑو ، خشک لکڑی آگ کے سوا کہیں سیدھی نہیں ہوتی ۔ بادشاہ کو عالم کی حسن تدبیر اور جواب کی ادائیگی پسند آئی، اسے نعمت اور خلعت عطا کی اور اس کا رتبہ اور عہدہ بڑھا دیا ۔
![]() |
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
،, ایک, تھا, کرتا, کی |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
ہم ترا ناز تھے ، پھر تیری خوشی کی خاطر | Rania | Urdu Writing Poetry | 2 | 06-28-2014 08:17 PM |
کسی چیز کا کهونا وہی شخص برداشت کرتا ہے | Rania | Urdu Literature | 1 | 04-28-2014 11:28 AM |
بس ایک شام اُسے آواز دی تھی، ہجر کی شام | ROSE | Ashaar's | 9 | 10-16-2011 11:47 AM |
اشک اپنا کے تمہارا ، نہیں دیکھا جاتا | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 6 | 09-14-2011 08:28 PM |
ترکِ وفا تم کیوں کرتے ہو، اتنی کیا بیزاری ہ | !«╬Ĵamil Malik╬«! | Miscellaneous/Mix Poetry | 13 | 11-27-2010 07:42 PM |