MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Literature
»
Urdu Literature
»
طلب کا چھین لیا جانا بھی ایک نعمت ہے۔
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !
|
 |
|
|
Posts: 28,336
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender:
|
|
طلب کا چھین لیا جانا بھی ایک نعمت ہے۔
بسا اوقات انسان خدا سے وہ مانگ لیتا ہے جو اُس کے لئے نہیں ہوتا۔کسی اور کیلئے مخصوص ہوتا ہے۔
ایک چیز یا شخص دنیا میں صرف ایک ہی ہے۔اور وہ دنیا میں کسی ایک ہی شخص کو مل سکتا ہے۔
ایسے میں اُس چیز یا شخص کے زائد اُمیدواروں کو اکیلا نہیں چھوڑا جاتا کہ وہ اللہ کی رحمت سے نا اُمید ہو رہیں۔اور اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال لیں۔ایسے لوگوں کو اُس مقام پر لا کر کھڑا کر دیا ج......اتا ہے کہ اُنہیں اپنی دعا قبول ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہوتی ہے۔۔پر پھر اُن کی طلب سلب کر لی جاتی ہے۔۔
با لفرض اگر ایک شےیا شخص کو حاصل کرنے والے اُمیدواروں کی تعداد 5 ہو۔ وہ شے یا شخص ملے گا تو کسی ایک کو ہی۔البتہ باقی 4 میں سے جو اللہ کی طرف رجوع کرے گا اُسکی طلب ہی ختم کر دی جائے گی۔۔ بِنا کسی دکھ ، درد، رنج و ملال کے۔اُسے قُربِ الہی عطا کیا جائے گا۔۔۔اور اُسے وہ عطا کیا جاے گا جس کا وہ مستحق ہے۔اور باقی جو اللہ سے رجوع کرنے سے محروم رہ جائیں گے وہ ساری زندگی حزن و ملال میں گزار دیں گے اور سیاہ پوش ہو رہیں گے۔۔۔
کسی طالب کی طلب کو اس دنیا کی کوئی طاقت ختم یا کم نہیں کر سکتی حتی کہ حکمِ ربی نہ ہو۔
اور جب حکمِ ربی ہوتا ہے تو انسان کی دعا قبولیت کی حدوں کو بھی چھو رہی ہو اور اگر طالب چاہے تو اُسکی ایک انگلی کی جنبش پر اُسکی طلب اُس کے حوالے کر دی جائے۔۔مگر اس مقام پر اگر طلب ہی ختم ہو جائے تو طالب اپنی طلب سے یوں بے نیاز ہو جاتا ہے کہ جیسے اُس نے کبھی اُس چیز کی طلب ہی نہ کی تھی اور یہ کیفیت بڑی پر سکون ]
کر دینے والی ہوتی ہے۔۔
خبرِ تحیرِ عشق سُن ۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ جنوں رہا نہ پری رہی
Be Positive... Everything Gonna be Alright
 
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 03:25 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.