|
|
Posts: 2,730
Country:
Join Date: Jul 2013
Gender:
|
|
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور قبر کا خوف
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام حضرت ہانی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کسی قبر پہ کھڑے ہوتے تو اتنا روتے کہ داڑھی مبارک تر ہوجاتی ۔ ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ جنت اور دوزخ کے تذکرے پہ اتنا نہیں روتے ہیں جتنا کہ قبر کے تذکرے پہ روتے ہیں۔ تو ارشاد فرمایا
میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ قبر آخرت کی منزلوں کی پہلی منزل ہے جو اس سے سہولت سے چھوٹ گیا اس کے لیے بعد کی منزلیں آسان ہیں۔ اور جو اس (کے عذاب) میں پھنس گیا اس کے لیے بعد کی منزلیں اور بھی زیادہ سخت ہیں۔ اور میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی سنا ہے کہ میں نے کوئی ایسا منظر نہیں دیکھا کہ قبر کا منظر اس سے زیادہ گھبراہٹ والا نہ ہو۔
حضرت ہانی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک قبر پہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو یہ شعر پڑھتے ہوئے سنا
فان تنج منھاتنج من ذی عظیمۃ
والا فانی لا اخالک ناجیا
(اے قبر والے( اگرتم اس گھاٹی سے سہولت سے چھوٹ گئے تو تم بڑی زبردست گھاٹی سے چھوٹ گئے ۔ ورنہ میرے خیال میں تمھیں آئندہ کی گھاٹیوں سے نجات نہیں مل سکے گی۔
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 04:05 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.