Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔ عزیز دوستوں!۔ پہلی اساس کتاب اﷲالعزیز: پروردگار عالم کے کلام قرآن پاک کی بہت سی آیات اس کتاب کی اتباع اور تمسک کے وجوب وفرضیت اور اس حدود کے پاس وقوف اور رک جانے پر دلالت کرتی ہیں۔چنانچہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اتبعوا ما انزل الیکم من ربکم ولا تتبعوا من دونہ اولیآء قلیلاً ما تذکرون (الاعراف:٣) تم لوگ اس کی اتباع کرو جو تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے آئی ہے اور اﷲتعالیٰ کو چھوڑ کر دوسرے رفیقوں کی اتباع مت کرو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت مانتے۔۔۔ اور اﷲتعالیٰ نے فرمایا: وھذ اکتب انزلناہ مبارک فاتبعوہ واتقوا لعلکم ترحمون (الانعام:١٥٥) اور یہ کتاب جس کو ہم نے بھیجا بڑی خیروبرکت والی ہے ،سو اس کی اتباع کرو اور ڈرو تاکہ تم پر رحمت ہو۔۔۔ اور دوسرے مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے: قد جاء کم من اﷲ نور و کتب مبین یھدی بہ اﷲ من اتبع رضوانہ سبل السلام ویخرجھم من الظلمت الی النور باذنہ ویھد یھم الیٰ صراط مستقیم (المائدۃ ۔١٥،١٦)۔۔۔ تمہارے پاس اﷲکی طرف سے ایک روشن چیز آئی ہے اور ایک واضح کتاب کہ اس کے ذریعے سے اﷲتعالیٰ ایسے شخصوں کو جوکہ رضائے حق کے طالب ہوں ،سلامتی کی راہیں بتلاتے ہیں اور ان کو راہ راست پر قائم رکھتے ہیں۔۔۔ اور اﷲتعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے کہ: ان الذ ین کفروا لما جاء ھم وانہ لکتاب عزیز لا یاتیہ الباطل من بین یدیہ ولا من خلفہ تنزیل من حکیم حمید (حٰم السجدۃ ۔٤١،٤٢)۔۔۔ جو لوگ اس قرآن کا ،جب کہ وہ ان کے پاس پہنچتا ہے ،انکار کرتے ہیں اور یہ بڑی باوقعت کتاب ہے جس میں غیر واقعی بات ہے نہ اس کے آگے کی طرف سے آسکتی ہے اور نہ اس کے پیچھے کی طرف سے ،یہ اﷲحکیم و محمود کی طرف سے نازل کیا گیاہے۔۔۔ اور اﷲ کریم فرماتے ہیں کہ : واوحی الیّ القرء ان لانذرکم بہ ومن بلغ (الانعام ۔١٩) (اے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم آپ کہیے ) اور میرے پاس یہ قرآن بطور وحی کے بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس قرآن کے ذریعے سے تم کو اور جس کو یہ قرآن پہنچے ،سب کو ڈراؤں۔۔۔
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
اللہ, اور, رسول, سنت, صلی, علیہ, وسلم, ک, کتاب |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش جہاد | PRINCE SHAAN | Hadees Shareef | 4 | 08-16-2012 02:04 AM |
رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ا | life | Islamic Issues And Topics | 8 | 08-14-2012 03:14 AM |
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری باتیں | Bint E Aadam | Hadees Shareef | 4 | 08-10-2012 12:55 AM |
حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ایمان ک | !~*AdOrAbLe*~! | Hadees Shareef | 7 | 04-15-2012 03:01 AM |
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتیں | -|A|- | Islamic Issues And Topics | 3 | 07-12-2009 10:02 PM |