Funny Poetry !!! Post Funny Poetry Here !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
ملا جب سے خط پیارےکہ چھٹی آ رھے ہو تم میرے خوابوں پہ صبح و شام یکسر چھا رھے ہو تم جب آؤ گے وہ دن میرے لئے دن عید کا ہو گا عجب منظر میرے دلبر تیری دید کا ہو گا بہت وزنی سے دو اک بیگ پیارے ہاتھ میں ہوں گے اٹیچی کیس دس بارہ یقینا ساتھ میں ہوں گے کلر ٹی وی تو ڈبے ہی سے میں پہچان جاؤں گی فرج بھی ساتھ لاۓ تو میں تم کو مان جاؤں گی میں ائرپورٹ پر آؤں گی اپنی جان کو لینے سوزوکی وین بھی لاؤں گی سب سامان کو لینے تمھارا ٹھاٹ دیکھوں گی تو یہ دل مسکراۓ گا کھلیں گے بکس جب گھر میں تو یہ دل گنگناۓ گا بہارو پھول برساؤ میرا محبوب آیا ھے جاپانی ساڑھیاں میرے لیۓ کیا خوب لایا ہے مجھے تو کچھ نہیں لینا مگر یہ دنیا بھی رکھنی ہے پوزیشن کچھ تو اپنی اس موئی دنیا میں رکھنی ہے مجھے کچھ چاھیۓ کپڑا یہی کرتے بنانے کو کوئ چالیس گز کے ٹی دینے اور دلانے کو دو درجن جانگیے، رومال اور بنیان کافی ہیں دوپٹوں کے فقط اس مرتبہ دو تھان کافی ہیں وہاں سے لکس صابن بھی کوئی دس بیس لے آنا گرم سوٹوں کے کپڑے کے یہی چھ پیس لے آنا میرے بھیا کی راڈو واچ اب کے بھول نہ جانا میری تو خیر ہے ، باجی کی ساڑھی ساتھ ہی لانا یہ کیا لکھا ھے کہ اب کے مستقلا آ رھے ہو تم امیدیں پیارے مستقبل کی کیوں ٹھکرا رھے ہو تم ابھی تو ہم کو رہنے کے لیۓ بنگلہ بھی لینا ھے ایک ہونڈا کار اور جانے ابھی کیا کیا لینا ھے میرے دلبر میری باتوں پہ تھوڑا غور کر لینا بس ایگریمنٹ تم دو سال کا اک اور کر لینا بسایا ھے سدا میں نے تمھیں اپنے خیالوں میں دعا یہ ھے، رہو تم ہر کھیلتے ہر دم "ریالوں" میں خدا حافظ میرے جانی جواب اب جلد لکھ دینا کب آئیں گی میری چیزیں جناب اب جلد لکھ دینا
![]() Kabhi zindagi me kisik liay mut rona** q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga'' or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''***** |
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
بیوی, خط, دیار, شوھر, غیر, میں, کا, کو |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
دیارِغیر میں بیوی کا خط | ROSE | Funny Poetry | 9 | 10-17-2012 05:53 PM |
وہ شخص جس نے ایک بیوہ اور غریب کی دیکھ بھال ک& | ROSE | Hadees Shareef | 3 | 07-14-2012 10:02 AM |
تشنگی آنکھوں میں اور دریا خیالوں میں رہے | ROSE | Quran | 3 | 07-06-2012 10:48 PM |
وہ (خود) زمینی دنیا کی (پستی کی) طرف راغب ہوگیا | ROSE | Quran | 2 | 07-06-2012 10:46 PM |
وہ (خود) زمینی دنیا کی (پستی کی) طرف راغب ہوگیا | ROSE | Quran | 3 | 01-25-2012 03:50 AM |