|
|
Posts: 7,688
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender:
|
|
موسم بہاروں کا آنے کو ہے
پھر سے موسم بہاروں کا آنے کو ہے
پھر سے رنگين زمانہ بدل جائيگا
اب کہ بزم چراغوں سجا لينگے ہم
يہ بھي ارمان دل کا نکل جائيگا
آپ کر دے جو مجھ پہ نگاہ کرم
ميري الفت کا رہ جائيگا کچھ بھرم
يہ فسانہ تو ميرا رہے گا يہيں
صرف عنوان اس کا بدل جائيگا
پھيکي پھيکي سي کيوں شام مے خانہ ہے
لطف ساقي بھي کم خالي پيمانہ ہے
اپني نظروں سے ًہي کچھ پلا ديجيئے
رنگ محفل کا خود ًہي بدل جائيگا
ميرے مٹنے کا ان کو ذرا غم نہيں
زلف بھي ان کي آئي دوست برہم نہيں
اپنے ہونے نا ہونے سے ہوتا ہے کيا
کام دنيا کا يوں ًہي تو چل جائے گا
آپ نے دل جو زاہد کا توڑا تو کيا
آپ نے اس کي دنيا کو چھوڑا تو کيا
آپ اتنے تو آخر پريشان نا ہوں
وہ سنبھلتے سنبھلتے سنبھل جائيگا
|