Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
عوذ باﷲ من الشیطان الرجیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ قران مجید کی تلاوت تعوذ سے کیجائے: تعوذ کے معنیٰ ہیں "اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم" پڑھنا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے ۔ یعنی جب تم قرآن مجید کی تلاوت شروع کرو تو اعوذ باللہ سے اس کی ابتداء کرو۔. ... تعوذ کے فائدے: اعوذ باللہ پڑھنے کے بے شمار فائدے ہیں ان میں سے چند ایک یہ ہیں۔ فائدہ 1۔ جب بندہ اعوذ باللہ پڑھتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آجاتا ہے۔ فائدہ 2۔ اعوذ باللہ پڑھنے والا بندہ شیطان کی شرارتوں سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ فائدہ 3۔ اعوذ باللہ پڑھ کر تلاوت قرآن مجید کرنیوالے بندے کو یکسوئی حاصل ہوتی ہے، جس سے تلاوت قرآن مجید میں سرور و سکون اور راحت قلب حاصل ہوتی ہے۔. ہرکام کو سبحان اللہ سے شروع کرنے کا حکم ہے: جاہلیت کے زمانہ میں لوگ اپنے کاموں کو بتوں کے نام سے شروع کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے پہلی وحی میں ہی حکم فرما دیا "اقرأ باسم ربک" یعنی اپنے رب کا نام لے کر پڑھئے۔ حضرت علامہ جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ تمام آسمانی کتابیں بسم اللہ سے شروع کی گئی ہیں۔ لیکن "بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ" کی موجودہ صورت امت مسلمہ کا خاصہ ہے ورنہ پہلی امتیں اسے "باسمک اللہم" کی شکل میں لکھتے اور پڑھتے تھے۔ (روح المعانی). فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا "گھر کا دروازہ کھولو تو بسم اللہ پڑھو، چراغ (بلب، لائٹ) بجھاؤ تو بسم اللہ پڑھو، برتن ڈھکو تو بسم اللہ پڑھو، کھانا کھاؤ تو بسم اللہ پڑھو، پانی پیو تو بسم اللہ پڑھو، سواری پر سوار ہونے لگو تو بسم اللہ پڑھو، سواری سے اترو تو بسم اللہ پڑھو۔ (قرطبی) الغرض ہر کام کرتے وقت پڑھو بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ۔. بسم اللہ پڑھنے کے فائدے: بسم اللہ پڑھنے کے فائدے تو بے حد و حساب ہیں لیکن ان میں سے چند ایک یہ ہیں۔ فائدہ 1۔ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ سورۃ النمل کا جز ہے اس لیے بسم اللہ پڑھنے سے تلاوت قرآن مجید کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔ فائدہ 2۔ بسم اللہ میں اللہ تعالیٰ کے تین نام ہیں۔ (ا) اللہ، اسم ذات۔ (ب) الرحمٰن، صفت خاص۔ (ت) الرحیم، صفت عام ذکر ہوئے ہیں۔ لہٰذا جو شخص بسم اللہ پڑھتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے تین ناموں کا ذکر کررہا ہوتا ہے اور یوں اس بندے کو ذکر ثواب ملتا رہتا ہے۔ فائدہ 3۔ بسم اللہ پڑھنے والا اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دریا میں غوطہ زن ہوتا ہے اور اس بندے کو رحمت الٰہی اپنے گھیرے میں لے لیتی ہے۔.
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
تعوذ, سے, قران, مجید, کی |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
پیشاب کرتے وقت سلام کا جواب نہیں دینا چاہی | ROSE | Hadees Shareef | 6 | 07-14-2012 10:12 AM |
روحانی اور جسمانی پاکیزگی کے متعلق اللہ ج | ROSE | Quran | 4 | 07-06-2012 08:46 PM |
سعادت حسن منٹو کے افسانے 'بغیر اجازت' سے اقت | ROSE | Urdu Literature | 2 | 09-24-2011 11:16 AM |
دل سے نکلا بھی تو سینے میں اُتر جائے گا | AYAZ | Urdu Writing Poetry | 12 | 08-18-2011 03:46 AM |
یادوں سے کوئی رات جو خالی نہیں جاتی | life | Urdu Writing Poetry | 3 | 08-12-2011 04:23 AM |