|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو انہوں نے (یعنی جبرائیل نے) اوپر کی طرف دروازہ کھلنے کی سی آواز سنی چنانچہ انہوں نے اپنا سر اوپر اٹھا لیا اور کہا کہ یہ اسمان کا درواز کھولا گیا آج کے علاوہ اور کبھی یہ نہیں کھولا گیا ۔ جب ہی اس دروازے سے ایک فرشتہ اترا حضرت جبرائیل نے کہا کہ یہ فرشتہ آج سے پہلے کبھی زمین پر نہیں اترا ہے ۔ پھر اس فرشتے نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا اور کہا کہ خوشخبری ہو کہ آپ کو وہ دو نور عطا فرمائے گئے ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے اور کسی نبی کو نہیں دئیے گئے اور وہ سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کا آخری حصہ ہیں ان میں سے آپ کی طرف پڑھے گئے ایک ایک حرف کے عوض آپ کو ثواب ملے گا یا آپ کی دعا قبول کی جائے گی۔ مسلم
مشکوۃ شریف:جلد دوم:حدیث نمبر 636
48 - فضائل قرآن کا بیان : (109)
سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کی آخری آیتوں کی فضیلت
|