Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
وہ چیزیں جن سے کفر لازم ہو جاتا ہے قسم اول ١. جس کی فرضیت قرآن مجید کی ظاہر عبارت سے یا حدیث متواتر سے معلوم ہو جائےاس کا انکار کرنا- جیسے نماز- روزہ -حج و زکات وغیرہ ٢. حلال کو حرام اور حرام کو حلال جاننا- جبکہ وہ دلیل قطعی سے ثابت ہو اور حرام لعینہ ہو جیسے سود - زنا- جھوٹ بولنا-ناحق قتل کرنا وغیرہ ٣. اللہ تعالی کی ذات کا انکار کرنا ٤. اللہ تعالی کی کسی صفات کا انکار کرنا ٥. اللہ تعلی کے کسی نام کا انکار (خواہ ذاتی ہو یا صفاتی) ٦. اللہ تعالی کے لئے کوئی بری صفت ثابت کرنا یا اہانت کرنا- مثلا یوں کہنا ( نعوذ باللہ) اللہ تعالی ظلم کرتا ہے یا بھائی بہن اور اولاد والا ہےوغیرہ ٧. جھوٹی باتوں پر اللہ تعالی کو گواہ کرنا یا قسم کھانا کیونکہ یہ اہانت میں داخل ہے ٨. اللہ تعالی کےقطعی احکام میں سے کسی حکم کا انکار ٩. اللہ تعالی کی ذات و صفات میں کسی کو شریک کرنا ٠١٠ فرشتوں کا انکار ١١. کسی کتاب الہی اور اس کے جز کا انکار یا توہین کرنا ١٢. کسی نبی کا انکار یا اہانت کرنا- ١٣. تقدیر کا انکار کرنا ١٤. قیامت اور حشر و نشر کا انکار کرنا قسم دوم وہ کلمات ہیں جن سے اشارہ انکار ثابت ہو مثلاً کسی نجومی یا کاہن کو سچا کہنا قسم سوم وہ کلمات ہیں جن سے شک صراحت ثابت ہو مثلاً کسی نے کہا مجھے اللہ کے کریم یا رزاق یا عادل ہونے میں شک ہے یا کہا کا مجھے فرشتوں یا اللہ تعالی کے رسولوں یا کتابوں کےوجود میں شک ہے یا قیامت کے ہونے میں شک ہے یا کسی اور قطعی الثبوت چیز مین سک کیا قسم چہارم وہ کلمات ہیں جن سے اشارةً شک ثابت ہو مثلاً کسی نےکہا کہ جنت میں مومنوں کو بڑی بڑی نعمتیں ملیں گی اور کافر کو دوزخ میں بڑے بڑے عذاب ملیں گے اس نے سن کر کہا" کیا خبر" قسم پنجم وہ افعال ہیں جن سے انکار یا شک صراحتاً یا اشارة سمجھا جائے مثلاً کسی نے اہانت کی غرض سے قران مجید کو نجاست یا آگ میں ڈال یا اہانت کی غرض سے کعبہ کی طرف پیشاب کیا بعض علمائ کے نزدیک جہالت عذر نہیں ہے- پس بےخبری میں کلمہ کفر کہنے سے بھی کافر ہو جائے گا بعض کے نزدیک جہالت عذر ہے وہ کافر نہیں ہوا البتہ دوبارا نکاح پڑھوانا اور توبہ کرنی چاہیے کسی نےجس وقت کفر کی نیت کی اسی وقت کافر ہو گیا- خواہ نیت کتنی ہی مدت بعد کے لئے ہو مفتی کے لئے ضروری ہے کہ جب تک کسی سے کفر لازم کرنے والی بات نہ دیکھے بے دھڑک کسی مسلمان کو کافر نہ بنا دیا کرے ہو سکتا ہے کہ اس سے بلا قصد کلمہ کفر نکل گیا ہو یااس بات کے معنی سمجھ میں نہ آئے ہوں علماء نے لکھا ہے کہ جس مسئلے میں ننانوے احتمال کفر کے ہوں اور ایک احتمال اسلام کا ہو تو مفتی اور قاضی کو اس ایک احتمال اسلام پر فتوی دینا چاہئے ۔ اگر کوئی شخص کلمہ کفر کہےاور پھر انکار کر دے تو یہ بھی ایک قسم کی توبہ ہے اور اس کو کافر کہنا جائز نہیں ہے۔ ایمان سے زیادہ کوئی نعمت نہیں ۔ اس کی ہر وقت حفاظت کرنا واجب ہے اور اس کے ترقی کےلئے ہر وقت گناہوں سے بچنا اورعبادت میں لگےرہنا ضروری ہے، یہ نہ سوچےکہ پھرکبھی توبہ کر لیں گے، معلوم نہیں کس وقت موت آجائے اور ============================= بعض کفریہ کلمات اس دور میں جہالت کی وجہ سے کچھ مرد اور عورتیں اس قدر بے لگام ہیں کہ جو ان کے میں آتا ہے بول دیا کرتے ہیں چنانچہ بعض کفر کے الفاظ بھی لوگوں کی زبانوں سے نکل جاتے ہیں اور لوگ کافر ہو جاتے ہیں اور ان کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔ مگر انہیں خبر بھی نہیں ہوتی کہ وہ کافر ہو گئے اور ان کا نکاح ٹوٹ گیا۔ اس لئے ہم یہاں چند کفری بولیوں کا ذکر کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کفریات کا علم ہو جائے اور لوگ ان باتوں کو بولنے سے ہمیشہ زبان روکے رہیں اور اگر خدا نخواستہ یہ کفری الفاظ ان کے منہ سے نکل گئے ہوں تو فوراً توبہ کر کے نئے سرے سے کلمہ پڑھ کر مسلمان بنیں اور دوپارہ نکاح کریں۔ 1- خدا کے لیے مکان اور جگہ ثابت کرنا کفر ہے۔ بعض لوگ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اوپر اللہ نیچے پنچ، اوپر اللہ نیچے تم، یہ کہنا کفر ہے۔ ( خانیہ ) 2- کسی سے کہا گناہ نہ کرو ورنہ خدا جہنم میں ڈال دیگا۔ اس نے کہا “ میں جہنم سے نہیں ڈرتا “ یا یہ کہا “ مجھے خدا کے عذاب کی کوئی پروا نہیں “ یا ایک نے دوسرے سے کہا کہ “ کیا تو خدا سے نہیں ڈرتا -“ یہ کہہ دیا کہ خدا کہاں ہے“ یہ سب کفر کی بولیاں ہیں۔ ( عالمگیری ) 3- کسی سے کہا کہ انشاء اللہ تم اس کام کو کرو گے اس نے کہہ دیا “ میں بغیر انشاءاللہ کے کروں گا ۔“ کفر لاحق ہو گیا۔ 4- کسی مالدار کو دیکھ کر یہ کہہ دیا کہ “ آخر کار یہ کیا انصاف ہے کہ اس کو مالدار بنا دیا اور مجھے غریب بنایا-“ یہ کہنا کفر ہے۔ ( عالمگیری ) 5- اولاد وغیرہ کے مرنے پر رنج اور غصہ میں اس قسم کی بولیاں بولنے لگے کہ خدا کو بس میرا بیٹا ہی مارنے کیلئے ملا تھا۔ دنیا بھر میں مارنے کیلئے میرے بیٹے کے سوا خدا کو دوسرا کوئی ملتا ہی نہیں تھا۔ خدا کو ایسا ظلم نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اللہ عزوجل نے یہ بہت برا کیا کہ میرے اکلوتے بیٹے کو مار کر میرا گھر بے چراغ بنا دیا۔ ( معاذاللہ ) اس قسم کی بولیاں بول دینے سے آدمی کافر ہو جاتا ہے۔ 6۔ خدا تعالٰی کی شان میں پھو ہڑ لفظ بولنا یا اس کے کاموں میں عیب نکالنا یا خدا کا مذاق اڑانا، یا خدا تعالٰی کو ایسے لفظوں سے یاد کرنا جو اس کی شان کے لائق نہیں ہیں۔ یہ سب کفر کی باتیں ہیں۔ 7- کسی نبی علیہ السلام یا فرشتہ کی حقارت کرنا اور ان کی جناب گستاخی کرنا یا ان کا عیب نکالنا یا بے ادبی کے ساتھ ان کا نام لینا کفر ہے 8- جو شخص صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو آخری نبی نہ مانے یا سرکار صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی کسی چیز یا کسی بات کو حقیر جانے یا عیب نکالے۔ یا کسی سنت مبارکہ کی تحقیر کرے مثلاً داڑھی بڑھانا، مونچھیں کم کرنا، عمامہ باندھنا ، عمامہ کا شملہ لٹکانا، کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹ لینا یا کسی بھی سنت کا مذاق اڑائے یا اس کو برا سمجھے تو وہ مسلمان نہیں رہتا کافر ہو جاتا ہے۔ 9- جو شخص کسی قاتل یا خونی ڈاکو کو دیکھ کر توہین کی نیت سے کہہ دے کہ “ ملک الموت “ آ گئے یہ کلمہ کفر ہے۔ 10- قرآن کی کسی آیت کے ساتھ مسخرہ پن کرنا کفر ہے جیسے بعض داڑھی منڈے کہہ دیا کرتے ہیں کہ قرآن میں کلاسوف تعملون آیا ہے اور معنی یہ بتاتے ہیں کہ کلہ صاف کراتے رہو یا اکیلے نماز پڑھنے والے کہہ دیا کرتے ہیں کہ ان الصلٰوۃ تنہی اور معنی یہ بتاتے ہیں کہ نماز تنہا پڑھا کرو، ان باتوں کو بول دینے سے آدمی کافر ہو جاتا ہے کیونکہ قرآن ک ساتھ مسخرہ پن بھی ہے اور قرآن کے معنی بدل ڈالنا بھی ہے اور یہ دونوں کفریہ باتیں ہیں۔ -11 اسلام میں شک کرنا، یا اپنے مذہب پر افسوس کرنا اور کہنا کہ میں مسلمان ہو گیا یہ اچھا نہیں کاش میں کسی اور مذہب میں ہوتا۔ یا کسی کفر کی بات کو اچھا سمجھنا یا کسی کو کفر کی بات سکھانا یہ کہنا کہ نہ میں ہندو ہوں نہ مسلمان میں تو انسان ہوں یا یہ کہنا کہ میں نہ مسجد سے تعلق رکھتا ہوں نہ مندر سے یا یہ کہنا کہ خانہ کعبہ تو معمولی پتھروں کا ایک پرانا گھر ہے اس میں کیا دھرا ہے کہ میں اس کی تعظیم کروں۔ یا یہ کہنا کہ نماز پڑھنا تو فارغ آدمیوں کا کام ہے۔ ہم کو نماز کی کہاں فرصت ہے ؟ یا یہ کہیں کہ جب خدا نے کھانے کو دیا ہے تو روزہ رکھ کر بھوکے کیوں مریں ؟ یا اذان کی آواز سن کر یہ کہنا کہ کیا خواہ مخواہ کا شور مچا رکھا ہے۔ یا یہ کہنا کہ نماز پڑھنے کا کچھ نتیجہ نہیں۔ بہت پڑھ لی کیا فائدہ ہوا ؟ یا یہ کہنا کہ نماز پڑھنا نہ پڑھنا دونوں برابر ہے یا یہ کہنا کہ میں تو صرف رمضان میں نماز پڑھتا ہوں باقی دنوں میں نہ کبھی پڑھی نہ پڑھوں گا۔ یا یہ کہنا کہ نماز مجھے موافق نہیں آتی میں جب نماز پڑھتا ہوں تو کوئی نہ کوئی نقصان ضرور ہو جاتا ہے یا یہ کہنا کہ زکٰو ۃ خدائی ٹیکس ہے جو ملاں لوگوں نے مالداروں پر لگا رکھا ہے یا یہ کہنا کہ حج تو ایک تفریحی سفر ہے۔ یا بلیک مارکیٹ کا دھندا ہے میں ایسا کام کیوں کروں ؟ وغیرہ وغیرہ اس قسم کی تمام بکواسیں کھلا ہوا کفر ہیں ۔ ان سب بولیوں سے آدمی کافر ہو جائے گا۔ 12- یہ کہنا کہ رام ورحیم دونوں ایک ہی ہیں اور وید و قرآن میں کچھ فرق نہیں یا یہ کہنا کہ مسجد اور مندر دونوں خدا کے گھر ہیں۔ دونوں جگہ خدا ملتا ہے‘ کفر ہے۔ 13- کافروں کو خوش کرنے کیلئے ان کے جلوسوں اور میلوں میں کفر کی شان و شوکت بڑھانے یا کافروں کو خوش کرنے کیلئے شریک ہونا، یا ان کفری تہواروں کی تعظیم کرنا یا کوئی چیز ان تہواروں کے دن مشرکین کے گھر بطور تحفہ اور ہدیہ کے بھیجنا جب کہ مقصود اس دن کی تعظیم ہو تو یہ کفر ہے۔ (بہار شریعت ) 14- جو شخص یہ کہہ دے کہ میں شریعت کو نہیں مانتا یا شریعت کا کوئی حکم یا فتوٰی سن کر یہ کہے کہ یہ سب ہوائی باتیں ہیں۔ یا یہ کہہ دے کہ شریعت کے حکم اور فتوٰی کو چولہے میں ڈال دو یا یہ کہہ دے کہ میں شرع ورع کو نہیں جانتا یا یہ کہہ دے کہ ہم شریعت پر عمل نہیں کریں گے ہم تو برادری کی رسموں کی پابندی کریں گے۔ یا یہ کہہ دے بسم اللہ اور سبحان اللہ روٹی کی جگہ کام نہ دے گا ہمیں روٹی چاہیے بسم اللہ، سبحان اللہ نہیں چاہیے تو وہ شخص کافر ہو جائے گا۔ 15- شراب پیتے وقت یا زنا کرتے وقت یا جوا کھیلتے وقت بسم اللہ شریف پڑھنا کفر ہے۔ ( فیضان سنت ) 16- مسلمان کو مسلمان جاننا اور کافر کو کافر جاننا ضروریات دین میں سے ہے کسی مسلمان کو کافر کہنا یا کسی کافر کو مسلمان کہنا کفر ہے۔ 17- جو کسی کافر کیلئے اس کے مرنے کے بعد مغفرت کی دعا مانگے۔ یا کسی مردہ کافر و مرتد کو مرحوم و مغفور کہے یا کسی مردہ ہندو کو “ بیکنٹھ باشی “ کہے وہ خود کافر ہے۔ ( بہار شریعت ) 18- خدا کی حرام کی ہوئی چیزوں کو حلال کہنا۔ یا خدا تعالٰی کی حلال کی ہوئی چیزوں کو حرام کہنا خدا کی فرض کی ہوئی چیزوں میں سے کسی چیز کا انکار کرنا یہ سب کفر ہیں۔ 19- ضروریات دین میں سے کسی چیز کا انکار کرنا مثلاً توحید ، رسالت، قیامت، ملائکہ، جنت و دوزخ ، آسمانی کتابیں ان میں سے کسی چیز کا انکار کرنا کفر ہے۔
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#3)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
جاتا, جن, سے, لازم, وہ, کفر, ہو, ہے |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
گفتگو کی وجہ سے پھسل کر جہنم میں چلا جاتا ہے | ROSE | Hadees Shareef | 7 | 07-16-2012 07:28 AM |
حاجت پوری ہونے کی صورت میں بھی خوف لازم ہے | ROSE | Quran | 6 | 07-04-2012 03:09 PM |
حرفِ تازہ نئی خُوشبو میں لکھا چاہتا ہے | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 6 | 08-25-2011 05:43 PM |
وہ سب گزرے ہوئے لمحے مجھ کو یاد آتے ہیں | life | Urdu Writing Poetry | 3 | 08-12-2011 04:24 AM |
سمندر ! تجھے تو ازل سے میں پہچانتا ہوں ..مگر کچ | Mf Great Power | Ghamgheen/Sad shayari | 4 | 04-24-2011 11:31 AM |