|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
پہلي شب
شعبان کے مہينہ کي پہلي شب کو جو کوئي چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رعکت ميں سورھ فاتحہ کےبعد سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے نماز کے بعد اللہ تعالي سے دعا مانگے، انشا اللہ بے شمار ثواب حاصل ہوگا۔
جو کوئي اس مہينہ کي پہلي شب کو نماز عشا کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ستر مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو پروردگار عالم اسکے نامہ اعمال ميں بہت زيادہ ثواب لکھتا ہے۔
دو رکعت نفل
جو کوئي شعبان المعظم کے مہينہ کي پہلي شب نماز تہجد کے بعد دو رعکت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت کے بعد سورہ فاتحہ کے بعد ايک سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور رکوع و سجود ميں تسبيح پڑھنے کے بعد يہ کہے۔
ترجمعہ:
تو پروردگار عالم اس جہنم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا اور جنت ميں جگہ عطا فرمائے گا۔
بارہ رکعت
شعبان المعظم کي پہلي تاريخ کو نماز عشا کے بعد جو کوئي بارہ رکعت نوافل دو دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے اور نماز پڑھنے کے بعد ستر مرتبہ درود پاک پڑھے تو اللہ تعالي اس کے گناہوں کي معافي عطا فرمائے گا، اس کو نيکي کي توفيق عطا کرے گا۔
پہلا جمعہ
شعبان کے مہينے کے پہلے جمعے کو جوکوئي نماز مغرب کےبعد نماز عشاء سے پہلے دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک مرتبہ آيتہ الکرسي، دس مرتبہ سورہ اخلاص، ايک مرتبہ سورہ فلق اور ايک مرتبہ سورہ ناس پڑھے تو اللہ تعالي اسے ايمان کي سلامتي و ترقي عطا فرمائے گا۔
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 07:40 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.