Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
دہشتگردں سے خطاب کسی کا درد مٹانے کا نام ہے اسلام محبتوں کو سجانے کا نام ہے اسلام اس کی حسّاس طبیعت کو کچل ڈالا ہے تم نے اسلام کا عنوان بدل ڈالا ہے بنامِ دین و شریعت یہ کھیل کیسا ہے جو غور و فکر کیا تو یزید جیسا ہے خدا کے نام پہ کیا لے کے کیا دِیا تم نے سوات وادی کو دوزخ بنا دیا تم نے تمھارے جینے کا انداز ہی نرالا ہے اجل کی گود میں دہشت کو تم نے پالا ہے تمھیں خبر ہے محبت سے کھیلنے والو بنامِ دین شریعت سے کھیلنے والو یہ بات آج سبھی خاص و عام کہتے ہیں تمھارے ذہن کی بستی میں سانپ رہتے ہیں کریہہ فکر کو سنّت کا نام دیتے ہو نجس زباں سے شریعت کا نام لیتے ہو کوئی اپیل نہ کوئی وکیل ہوتا ہے ہر ایک فیصلہ جبکہ ذلیل ہوتا ہے منافقین کے معلوم آنسوؤں کی طرح چھپائے رہتے ہو چہروں کو ڈاکوؤں کی طرح صفائی دینے کی خاطر اگرچہ سچ بولے کسی کو اتنی اجازت کہاں کہ منہ کھولے ہر اِک دماغ کو دہشت سے بھر دیا تم نے ہمارے ملک کو بدنام کر دیا تم نے اگر کتابِ خدا سے تمہیں محبت ہے تو پیار کرنا ہر ایک آدمی سے سنّت ہے ذرا سے بات پہ لڑنے کی خوں بہانے کی پڑیں ہیں عادتیں تم کو حرام کھانے کی چلو یہ قصۂ ظلم و ستم تمام کرو محبتوں سے جیو اور پیار عام کرو سید اقبال حیدر
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
|
(#3)
![]() |
|
|||
|
(#4)
![]() |
|
|||
|
(#5)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
خطاب, سے |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Ahle Dozak se Shaitan ka khetab اہل دوزخ سے شیطان کا خطاب | ROSE | Quran | 5 | 07-06-2012 08:38 PM |
شادی کے بعد حسن کا نکھار ختم ہو گیا | ROSE | Funny Poetry | 6 | 08-24-2011 04:29 PM |
زندگی خوابِ پریشاں سے زیادہ تو نہیں | )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( | Ghamgheen/Sad shayari | 7 | 07-19-2011 05:45 PM |
اسے وسوسے اور خطرات بے قرار کر دیتے ہیں | PRINCE SHAAN | Islamic Issues And Topics | 1 | 06-27-2011 03:51 AM |
حضرت داؤد علیہ سلام کس طرح بادشاہ بنے | ROSE | Islamic Issues And Topics | 2 | 06-10-2011 02:51 AM |