 |
|
|
Posts: 28,336
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender:
|
|
کبھی اِس نگر تُجھے دیکھنا، کبھی اُس نگر تجھے ڈھونڈنا.
کبھی رات بھر تجھے سوچنا، کبھی رات بھر تجھے ڈھونڈنا.
مجھے جابجا تیری جُستجو ،تُجھے ڈھونڈتا ہوں میں کُوبکُو.
کہاں کُھل سکا تیرے رُو برُو مِرا اِس قدر تجھے ڈھونڈنا.
میرا خواب تھا کہ خیال تھا وہ عروج تھا کہ زوال تھا
کبھی عرش پر تجھے دیکھنا، کبھی فرش پر تجھے ڈھونڈنا.
تیری یاد آئی تو رو دیا جو تُو مِل گیا تجھے کھو دیا.
میرے سِلسلے بھی عجیب ہیں تجھے چھوڑ کرتجھے ڈھونڈنا.
یہ میری غزل کا کمال ہے کہ تیری نظر کا جمال ہے.
تجھے شعر شعر میں سوچنا، سَرِ بام و در تجھے ڈھونڈنا.
Be Positive... Everything Gonna be Alright
 
|