|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
*مسواک شریف *
مسواک ، آقا علیہ الصلاہ والسلام کی سنت عظیمہ، جس کو ہم تقریبا چھوڑ چکے ہیں۔ اور اس کی جگہ ٹوتھ برش نے لے لی ہے۔۔۔
صفائی اور پاکیزگی حاصل کرنے کے لئے ٹوتھ برش استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اس وجہ سے مسواک کو چھوڑ نہیں دینا چاہیئے۔ بلکہ ہم ٹوتھ برش استعمال کرنے کے بعد بھی مسواک کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ہمارے منہ کو مزید پاکیزگی اور تازگی کا احساس دے گا۔ ان شاءاللہ۔
مسواک کے بے شمار فوائد کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ اسلامک لٹریچر اس کی طبی اور روحانی خوبیوں سے بھرا پڑا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق سے بھی اس کی افادیت ثابت ہو چکی ہے۔ لیکن میرے نزدیک مسواک کی اہمیت کے لئے آقا علیہ الصلاہ والسلام کا یہ فرما دینا کافی ہے کہ مسواک سے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔۔۔ اسی رضا کا حصول ہی تو ہماری زندگی کا مقصود و مطلوب ہے۔ اگر مسواک جیسی سنت ادا کرنے سے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی حاصل ہو تو اور کیا چاہیئے۔۔۔
تو اپنے گھر کو مسواک کی موجودگی سے رونق بخشیں اور اپنے واش بیسن والے ہولڈر کے اوپر والے خانے میں مسواک کو فخر سے رکھیں۔ مجھے ان اسلامی بھائیوں کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے جو مسواک کو اپنے سینے پر تمغے کی طرح سجائے پھرتے ہیں اور اپنی قمیصوں پر سامنے والی جیب کے ساتھ دل کے قریب ایک مسواک ہولڈر (جیب) بھی بنواتے ہیں۔۔۔ اللہ عزوجل انہیں اس سنت کو زندہ کرنے کا اجر عظیم عطا فرمائے اور ہمیں بھی سنتوں کو زندہ کرنے کی توفیق بخشے۔۔۔
مسواک کو پکڑنے کا طریقہ یہ ہے کہ چھنگلیا اور اس کے پاس والی انگلی کے درمیان سے گزاریں اور انگوٹھے کو مسواک کے اوپر والے سرے پر رکھ کر پکڑ لیں تو چھنگلیا مسواک کے نیچے آجائے گی اور باقی کی تین انگلیاں اوپر آ جائیں گی اور انگوٹھا مسواک کے سرے پر نیچے کی طرف ہو گا۔
پہلے اوپر والے دانتوں پر کم از کم تین دفعہ ملیں اور پھر نیچے والے دانتوں پر۔ اور حضور علیہ الصلاہ والسلام زبان مبارک بھی مسواک سے صاف فرما لیتے تھے۔
مسواک کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔ خاص طور پر رات کو سونے سے پہلے ، نیند سے بیداری کے بعد اور وضو کرتے وقت۔۔۔ مسواک والے وضو کے ساتھ کئے گئے اعمال کا ثواب کئی گنا بڑھ جا تا ہے۔
تو آج ہی سے اللہ عزوجل کی رضا حاصل کرنے اور پیارے نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو زندہ کرنے کی نیت سے مسواک کا باقاعدہ استعمال شروع کر دیں۔۔۔ اللہ عزوجل آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔
.....
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 10:14 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.