|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
مُٹھی بھر مٹی۔۔۔
محدث عظیم ملا علی قاری رحمہ اللہ علیہ مشکوٰة شریف کی شرح المرقاة میں اللہ سبحانہ وتعالٰی کے ناموں کی تفصیل اور شرح میں لکھتے ہیں کہ اللہ کے نناوے ناموں میں سے ایک نام شکور ہے جس کی تعریف ہے وہ ذات جو تھوڑے عمل پر بہت زیادہ انعام دیدے۔
اور اس کی شرح میں ایک واقعہ بیان کرتے ہیں تاکہ سمجھ میں آ جائے کہ اللہ تعالٰی کیسا شکور ہے اور کیسے اپنے بندوں کے اعمال پر بے حد جزا دیتا ہے۔ فرماتے ہیں کہ ایک بزرگ نے کسی فوت شدہ شخص کو خواب میں دیکھا اور پوچھا، ما فعل اللہ بک، اللہ تعالٰی نے تیرے ساتھ کیا معاملہ کیا۔ اس نے کہا کہ میرے رب نے میرا حساب شروع کیا تو میری نیکیوں کا پلڑا ہلکا پڑ گیا۔ میں نے سمجھ لیا کہ بس اب جہنم میں جانا پڑے گا کہ ایک چھوٹی سی تھیلی میرے میزان کے پلڑے میں آ کر گری جس سے میری نیکیوں کا وزن بڑھ گیا۔ میں نے اللہ تعالٰی سے پوچھا، ما ھذا یا ربی۔ اے میرے رب یہ تھیلی کیا چیز ہے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا، ھذا کف تراب القیتہ فی قبر مسلم۔ یہ وہ مٹھی بھر مٹی ہے جو تو نے اپنے مسلمان بھائی کی قبر پر ڈالی تھی۔ وہی میں نے قبول کر لی تھی اور آج اسی کے صدقے میں تیری مغفرت ھو گئی۔
المرقاة - شرح مشکوٰة شریف- جلد ٥
اللھم یا شکور اغفر لامة محمد صل اللہ علیہ وسلم جمیعا-- اے میرے شکور رب، حضور کی پوری امت کو اپنی شکوری کے صدقےمیںبخش دے..۔
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 11:19 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.