ازواج مطہرات کے حقوق - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » ازواج مطہرات کے حقوق
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default ازواج مطہرات کے حقوق - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-22-2012, 01:05 AM

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ازواج مطہرات کے حقوق

عن عائشة رضي الله عنها ،
أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقول لنسائه : إن أمركن مما يهمني من بعدي ولن يصبر عليكن إلا الصابرون الصديقون .
( سنن الترمذي : 3749 ، المناقب / أحمد ، ابن حبان ، ج : 10 ، ص: 111 )

ترجمہ : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہیکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج مطہرات سے فرمایا کرتے تھے ، میری وفات کے بعد تم لوگوں کا معاملہ میرے نزدیک سب سے زیادہ اہم ہے [ میرے بعد ] تمہارے خرچ اور ضروریات کی فراہمی پر صرف سچے صبر کرنے والے ہی جم سکتے ہیں ۔

تشریح : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف اغراض کے پیش نظر گیارہ عورتوں سے عقد فرمایا اور ان سے علاقہء زوجیت قائم کیا جس وقت آپ کی وفات ہوئی ان میں سے نو عورتیں بقید حیات تھیں ، یہی گیارہ عورتیں شرعی اصطلاح میں امہات المومنین اور ازواج مطہرات کے نام سے جانی جاتی ہیں ، اللہ تبارک وتعالی نے انہیں بڑی خوبیوں سے نوازاتھا ، جنمیں سب سے اہم خوبی یہ تھی کہ جب قرآن مجید میں یہ حکم نازل ہوا کہ اے نبی اپنی بیویوں سےکہہ دو کہ تم دنیا کی زندگی اور اسکی زیبائش چاہتے ہو تو آو میں تمہیں دے دلادوں اور تمہیں اچھائی کے ساتھ رخصت کردوں ، اور اگر تم اللہ ، اسکے رسول اور آخرت کا گھر چاہتی ہوتو یقین جانو کہ تم میں نیک کام کرنے والیوں کے لئے اللہ تعالی نے بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے ، یہ حکم نازل ہونا تھا کہ تمام ازواج مطہرات نے اللہ ، رسول اور آخرت کا انتخاب کیا اور نہایت سادہ زندگی میں گزارہ کرنا گوارہ کرلیا ، ان ازواج مطہرات کے مقام و مرتبہ اور خوبیوں کے پیش نظر عام مسلمانوں میں انکے بہت سارے حقوق ، فرائض ہیں جنکی معرفت و ادائیگی نہایت ہی ضروری ہے ، ان میں سے چند درج ذیل ہیں :

[ 1 ] مسلمانوں کی ماں : یعنی احترام و تقدیر اور حرمت میں وہ مسلمانوں کی ماں ہونے کا درجہ رکھتی ہیں ، یہ الگ بات ہےکہ اس سے وہ حرمت نہیں ثابت ہوتی ہے جو نسبتی ماں سے ہوتی ہے ۔

النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنفُسِهِمْ وَأَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ ( سورة الأحزاب : 6)

پیغمبر مومنوں پر اُن کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے ہیں اور پیغمبر کی بیویاں اُن کی مائیں ہیں۔

[ 2 ] افضل ترین عورتیں : یعنی یہ عقیدہ رکھا جائے کہ وہ دنیا کی افضل ترین عورتیں ہیں ، کوئی دوسری عورت انکے مقام ومرتبہ کو نہیں پہنچ سکتی ۔

وَمَن يَقْنُتْ مِنكُنَّ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَتَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَا أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ وَأَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِيمًا ،

اور جو تم میں سے خدا اور اس کے رسول کی فرمانبردار رہے گی اور عمل نیک کرے گی۔ اس کو ہم دونا ثواب دیں گے اور اس کے لئے ہم نے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے .....

يَا نِسَاء النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِّنَ النِّسَاء إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوفًا ........

اے پیغمبر کی بیویو تم اور عورتوں کی طرح نہیں ہو۔ اگر تم پرہیزگار رہنا چاہتی ہو تو کسی (اجنبی شخص سے) نرم نرم باتیں نہ کیا کرو تاکہ وہ شخص جس کے دل میں کسی طرح کا مرض ہے کوئی امید (نہ) پیدا کرے۔ اور ان دستور کے مطابق بات کیا کرو ( سورة الأحزاب : 31.32)

[ 3 ] ان سے محبت : چونکہ وہ مسلمان کی مائیں ٹھہریں ، دنیا کی عظیم ترین عورتیں ٹھہریں اسلئے انکا ایک شرعی حق یہ بھی ہیکہ ان سے محبت کی جائے اور ان سے نفرت و بغض کو دین کیلئے خطرہ سمجھا جائے ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :

والذی نفسی بیدہ لا یبغضنا اھل البیت الا ادخلہ اللہ النار [ مستدرک الحاکم ، ج : 3 ، ص : 150 / صحیح ابن حبان ، ج : 10 ، ص : 100 ]

ہم اہل بیت سے جو شخص بھی بغض رکھے گا اللہ تعالی اسے جہنم میں ڈالے گا ۔

[ 4 ] طیبات و طاہرات : ایک مسلمان پر ازواج مطہرات کا یہ بھی حق ہےکہ یہ یقین و ایمان رکھے کہ وہ ہر قسم کی اخلاقی برائیوں سے پاک تھیں ۔

إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا ( سورة الأحزاب : 33 )

اے (پیغمبر کے) اہل بیت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی (کا میل کچیل) دور کردے اور تمہیں بالکل پاک صاف کردے

[ 5 ] نصرت و دفاع : ایک ماں ہونے کے ناطے انکا ایک حق یہ بھی ہے کہ انکی ہر قسم کی مدد کی جائے ، انکی طرف سے دفاع کیا جائے ، ان پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی جائے ۔

اسم المقالة : ازواج مطہرات کے حقوق

تحرير المقالة: شيخ أبو كليم فيضي

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
حقوق, کے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
ازواج مطہرات کے حقوق life Quran 1 08-12-2012 07:29 AM
جن لوگوں کو حقیر سمجھا جاتا ہے ROSE Hadees Shareef 5 07-14-2012 10:10 AM
مرا اخبار کیوںحق و صداقت لےکے چلتا ہے CaReLeSs Urdu Writing Poetry 8 09-15-2011 01:25 AM
جو طاقتور ہو اسے مہان کہنا ہی پڑتا ہے ROSE Funny Poetry 10 09-10-2011 04:46 PM
اگرچہ زر بھي جہاں ميں ہے قاضي الحاجات جو فق )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( Urdu Writing Poetry 3 08-03-2011 10:31 AM


All times are GMT +5. The time now is 07:43 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG