MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Sports
»
Sports
»
’یوسف کےخلاف کارروائی ہوگی
Sports !!! Post News Topics Pictures Of World Sports !!!
|
 |
BaiKaar MemBer !!
|
|
Posts: 8,871
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender:
|
|
’یوسف کےخلاف کارروائی ہوگی

محمد یوسف نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی، عدالت سے رجوع کریں گے: پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسے آئی سی ایل کرکٹرز کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن وہ محمد یوسف کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر شان گل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ، آئی سی ایل کرکٹرز کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر عائد پابندی ختم کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم نے دو فروری کو اپنے فیصلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی پلیئنگ کنڈیشن 2.2 کو معطل کرتے ہوئے آئی سی ایل کھیلنے والے گیارہ کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو جواب داخل کرنے کے لئے کہا تھا۔
بدھ کو ہونے والی سماعت پچیس فروری تک ملتوی کردی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل شان گل کا کہنا ہے کہ محمد یوسف سمیت گیارہ کرکٹرز جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر عائد پابندی کے فیصلے کے خلاف دعوی دائر کیا تھا فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکتے ہیں لیکن وہ اگلی سماعت میں محمد یوسف کے خلاف دعویٰ دائر کرینگے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ محمد یوسف نے گزشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف آئی سی ایل میں شمولیت اختیار کی بلکہ دوسال قبل آئی سی ایل چھوڑنے کے لیے مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک کروڑ روپے بھی وصول کئے تھے۔اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف تھے۔
شان گل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے جن کرکٹرز کو فائدہ ہوگا ان میں انضمام الحق، عبدالرزاق، محمد یوسف، محمد سمیع،حسن رضا، طاہر مغل، رانا نوید الحسن، ہمایوں فرحت، شاہد نذیر، حافظ خالداور شبیر احمد شامل ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ عمران فرحت عدالت سے رجوع کرنے والے کرکٹرز میں شامل نہیں اس لئے وہ فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔انہوں نے عمران فرحت کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں خود عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ عمران فرحت حبیب بینک سے کھیلتے ہیں جس نے اپنے چھ کھلاڑیوں کے قومی کیمپ اور سری لنکا کے خلاف دو روزہ میچ کی ٹیم میں شامل ہونے کے سبب پانچ آئی سی ایل کرکٹرز کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے۔ان کرکٹرز میں عمران فرحت۔ توفیق عمر، حسن رضا، ہمایوں فرحت اور شاہد نذیر شامل ہیں۔
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
|
 |
|
|
Posts: 12,370
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: Karachi
Gender:
|
|
Ager 1 crore liye thei tou wapus karney chaiye Muhammad yousuf ko yeh cheez ghalat kari.

ALLAH FARMATA HAI :
AEY BANDEY JO HUA
WO ACHA HUA .
JO HORAHA HAI ACHA HO RAHA HAI.
JO HOGA WO BHI ACHA HOGA.
TERA KIYA GAIYA JO TU ROTA HAI
TU KIA LAYA JO TU NE KHO DIYA.
JO LIYA YAHIN (DUNYA) SEI LIYA
JO DIYA YAHIN (DUNYA) PE DIYA
JO AAJ TERA HAI PEHLAY KISI AUR KA THA
AUR KAL KISI AUR KA HOGA.
TABDEELI KAINAAT KA MAMOOL HAI
BAS TU WO JAMA KAR JO TU SATH LEI KAR JANEY WALA HAI
YANI NAIK AMAAL.
|
BaiKaar MemBer !!
|
|
Posts: 8,871
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender:
|
|
Umm ..bhai jaan yahan sab chaltA HAI LOLZZ
yeahan 10 10 carro kah chuJay hain yea tou bus ik he liyey huWay hain lollzz
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
|
|
|
Posts: 2,197
Join Date: Aug 2008
Location: sialkot
|
|
bohat achi baat hay ... zaroor honi chahiye
aik to ghalti ki aur maan b nhi rhay hein
|