|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
محبت کے رمز
کون ہے ،جو پیار نہیں کرتا مگر کسی کو نہیں معلوم کہ اس کا مفہوم اور مقصود کیا ہے؟ہر شخص اپنے طور پر اس کی تشریح کرتا ہے_کسی نے شیریں سے پیار کیا تو کسی نے شیریں کے نام پر اس کے باپ کی دولت پر نظر جمائی_کون زندہ رہ گیا یہ سب جانتے ہیں_
محبت کے بارے میں لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں_بہت سوں کا کہنا ہے کہ محبت وہ بیماری ہے جو شادی کا کڑوا گھونٹ پینے ہی سے ختم ہوتی ہے_ہمارے ہاں دل لگانے کا مشورہ بہت ہی چھوٹی عمر میں مل جاتا ہے_بزرگ کہتے ہیں_
بیٹا دل لگا کر پڑھا کرو_
دل لگانے کے بعد بھی کوئی پڑھ سکا ہے؟_جو لوگ انگریزی پڑھتے لکھتے اور بولتے ہیں وہ اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ محبت کرنا کسی گڑھے میں گرنے جیسا ہے_اگر ایسا نہیں ہے تو پھر انگریزی مین محبت کرنے کے لیے "Falling in " کی اصطلاح کیوں استعمال کی جاتی ہے؟_
محبت چونکہ انسان کو کچل کر اس کا کچومر نکال دیتی ہے اس لیے انگریزی مین کسی کے لیے بے پناہ پیار کا اظہار کرنے کے لیے "crush" کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے جیسے گنے کو کرش کر کے جوس نکالا جاتا ہے_کسی کا دعوٰی ہے کہ اگر محبت کو ہٹا دو تو یہ دنیا مقبرے جیسی دکھائی دے گی_ہم یہ کہتے ہیں کہ محبت کے ہاتھوں کتنے مزار بنے ہیں،اس پر بھی کسی نے غور کیا؟
کہتے ہیں کہ محبت کرنے کے بعد کسی چیز کی خواہش نہیں رہتی_
کوئی اور خواہش کرنے کے قابل ہی کب رہتے ہیں؟
_
ایم ابراہیم کی تصنیف "محبت کا پوسٹ مارٹم"سے اقت
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
|