|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
قرآن سے محبت
ا ﷲ تعالیٰ فرماتے ہے: بے شک جو لو گ کتاب ا ﷲ پڑ ھتے،نما ز قائم کرتے اور ہم نے انہیں جو رزق دیا ہے ،خفیہ و علا نیہ (ا ﷲ تعالیٰ کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں۔وہ ایسی تجا رت کی امید رکھتے ہیں جس میں کو ئی خسارہ نہیں۔تا کہ ا ﷲ تعالیٰ انہیں پورا بدلہ اور (بلکہ) اپنے فضل سے انہیں(بہت)زیادہ دیدے،بے شک وہ معاف کرنے والااور قدر دان ہے۔ (فاطر:39-30)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"من قرأ حرفا من کتاب ا ﷲ حسنة والحسنة بعشر امثا لھا،لا أ قول: المّ حرف ولک أ لف حرف ولا م حرف و میم حرف"۔
جو (مسلمان) کتاب ا ﷲ سے ایک حرف پڑھے تو اسے اس کے بد لے ایک نیکی ملتی ہے،(ا ﷲ تعالیٰ کے ہا ں)ایک نیکی کا اجر دس گنا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے۔بلکہ الف ایک حرف ہے،لا م (دوسرا)حرف ہے۔میم(تیسرا) حرف ہے۔
(سنن التر مزی: ٢٩١٠ وقال: حسن غریب)
ایک روایت میں آیا ہے کہ : قرآن پڑھنے والے کو (قیامت کے دن)کہا جا ئے گا کہ پڑھتا جا اور چڑھتا جا۔جس طر ح دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر تر تیل سے پڑھتا تھا،اسی طر ح تر تیل سے پڑھ،تیرا ٹھکا نہ( جنت میں)وہ بلند مقام ہے جہا ں تو آ خری آ یت پڑھے گا۔
(سنن التر مزی: ٢٩١٤ وقال: حسن صحیح)
قرآن مجید تو ہما رے پیا رے رب کا کلام ہے۔اس کی ہر لحاظ سے عزت و تکر یم کرنا ہم پر فر ض ہے۔
|