Mohabbat shayari !! Share Only Mohabbat shayari Here !! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
مجھے تم کیا بتاؤ گی؟ کہ جب سے مجھ سے بچھڑی ہو بہت بے چین رہتی ہو مری باتیں ستاتی ہیں مرے لفظوں کے جگنو! ایک پل اوجھل نہیں ہوتے مری نظمیں رُلاتی ہیں مری آنکھیں جگاتی ہیں مجھے تم کیا بتاؤ گی کہ تم نے بارہا اُن اجنبی چہروں کے جنگل میں مرے چہرے کو ڈھونڈا ہے کسی مانوس لہجے پر کسی مانوس آہٹ پر پلٹ کر ایسے دیکھا ہے کہ جیسے تم مری موجودگی محسوس کرتی ہو! مجھے تم کیا بتاؤ گی! کہ کتنی شبنمی شامیں ٹہلتے سوچتے گذریں کہ کتنی چاندنی راتیں دعائیں مانگتے گذریں کہ کتنے اشک ایسے تھے جو گرتے ہی رہے دل میں مجھے تم کیا بتاؤ گی مری جاں! میں سمجھتا ہوں تمہاری اَن کہی باتیں کہ میں اِن موسموں کے ایک اک رستے سے گذرا ہوں میں اب بھی لفظ چنتا ہوں میں اب بھی اشک بُنتا ہوں کہ جب سے تم سے بچھڑا ہوں تمہاری ذات پر گذرے میں ہر موسم میں رہتا ہوں تو پھر تم کیا سناؤ گی مجھے تم کیا بتاؤ گی
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
جاں, مری, میں, ہوں |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
جُھومتی ٹہنی پر اُس کا ہمنوا ہو جاؤں میں | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 6 | 09-14-2011 08:25 PM |
اس عمر میں میکے جائیں وہ بھی، ایسے تو خدشات | ROSE | Funny Poetry | 5 | 08-24-2011 04:19 PM |
یہ جو ہم سفر میں بھی گھر سا اک بناتے ہیں | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 6 | 02-25-2011 04:19 PM |
سمندر میں اترتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہی | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 8 | 10-05-2010 04:31 AM |
میں آگ میں بھیگ جاتا ہوں، جلتا ہوں سمندر می | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 4 | 02-26-2010 03:51 PM |