Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
حقيقتِ تقویٰ شش کرتا ہے جو اللہ پاک کو ناپسند ھو۔ "انمال الاعمال با النيات"کے تحت جس طرح نيت ہر عمل کی جان ہوتی ہے اسی طرح تقوی ميں بھی اسے بڑا دخل ہے۔اگر ارتکاب گناہ اور خدا کی نافرمانی سے صرف اس ليے بچا جاۓ کہ خدا ناراض ہو گا يا رحمت الہی سے محرومی ہو گی تو تقویٰٰ کی حقيقت حاصل ہوتی ہے ورنہ اگرخيال رسوائی يابدنامی کاڈر ہو يا کوئی عمل دکھلاؤے کے ليے کيا جائے تو تقویٰ نہيں ہوگا۔ قرآن وحديث ميں لفظ" تقویٰ "مختلف صورتوں ميں بےشمارمقامات پرا ستعمال کيا گيا ہے۔ ہے۔مختلف استعمالات کے پيشٍ نظراس کی تعريف يوں کی جا سکتی ہے۔ " تقویٰ رذائل سے بچنے اور فضائل سے آراستہ ہونے کا نام ہے"۔ نصرآبادی فرمايا کرتےتھے کہ تقویٰ يہ ہے کہ انسان اللہ کے سوا ہر چيز سے بچے------- طلق ابن خبيب کا قول ہے کہ "اللہ کے عذاب سے ڈر کر اس کے نور کے مطابق ا طاعت خداوندی يعنی اس کے احکا م پر عمل کرنے کا نام تقویٰ ہے"۔ (رسالہ تشريہ) حضرت جمشيد نقشبندی رحمتہ اللہ عليہ کا قول ہے کہ:۔ " زندگی اطاعتِ مصطفٰے صلی اللہ عليہ وسلم ميں گذارناتقویٰ ہے۔" "حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے حضرت کعب الاحبار رضی اللہ عنہ سے تقویٰ کی تعريف پوچھی تو حضرت کعب رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کيا:"کيا آپ کبھی خاردار راستے پر چلے ہيں؟" آپ نے جواب ديا:" ہاں": پھر پوچھا کہ"آپ نے کياطريقہ استعمال کيا؟" حضرت عمر رضی اللہ عنہ فر مانے لگے":ميں کانٹوں سے بچ بچ کر اور کپڑوں کو سميٹ کر چلا۔"حضرت کعب رضی اللہ عنہ بولے :" يہی "تقویٰ " ہے
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
دنيا کي حقيقت | ROSE | Hadees Shareef | 3 | 07-08-2012 07:54 PM |
قرآن مجید کے حقوق | ROSE | Quran | 5 | 07-06-2012 08:38 PM |
پیکر عفت و حیا۔۔۔عورت! مقصد تخلیقِ کائنات | Mazhar | Quran | 4 | 07-04-2012 12:16 PM |
اقوالِ صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ: | ROSE | Quotes | 8 | 12-30-2011 03:48 PM |
عشقٍ مجازی سے عشقٍ حقیقی تک | ROSE | Urdu Literature | 9 | 08-05-2011 02:44 PM |