|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
ایک شہید کی آرزو
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جنگ احد سے پہلے مجھ سے عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے کہا آؤ ہم اللہ سے اپنی اپنی آرزؤں کی دعا کریں میں نے کہا، اچھا ہم ایک کنارہ ہوگئے پہلے میں نے دعا کی الہٰی جب کل دشمن سے میرا مقابلہ ہو تو میرا مقابلہ ایسے شخص سے ہو جو حملہ میں بھی سخت ہو اور مدافعت میں بھی پورا ہو میں اور وہ لڑیں میرا لڑنا تیرے لئے ہو پھر مجھے فتح ہو، میں اسے قتل کردوں اور اس کا سامان لے لوں میری اس دعاء پر عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے کہا آمین پھر عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے لئے دعاء کی۔
الہٰی کل ایسے مرد سے جوڑ ہو، جو حملہ اور مدافعت میں کام ہو ہم دونوں لڑیں ، میرا لڑنا تیری راہ میں ہو پھر وہ مجھے قتل کر ڈالے پھر میری ناک اور کان کاٹ ڈالے پھر جب میں تیرے سامنے حاضر ہوں تو دریافت فرمائے کہ عبد االلہ تیری ناک اور کان کیوں کاٹے گئے؟ تب میں عرض کروں تیری راہ میں اور تیرے رسول ﷺ کی راہ میں تب تو فرمائے کہ ہاں تو سچ کہتا ہے۔
سعد رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی دعاء میری دعاء سے بہتر تھی چنانچہ یہ بزرگوار اسی کیفیت سے شہید ہوئے۔
(رحمۃ للعالمین، ج2)
("صحیح اسلامی واقعات "، صفحہ نمبر 74-75
|