چہرے کی دلکشی کیلئے گھریلو ٹریٹمنٹ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Fashion Designs & Home Decoration » Beauty Tips » چہرے کی دلکشی کیلئے گھریلو ٹریٹمنٹ
Beauty Tips !!! Post New Beauty Tips Here !!!

Advertisement
 
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default چہرے کی دلکشی کیلئے گھریلو ٹریٹمنٹ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-20-2011, 06:47 PM

چہرے کی دلکشی کیلئے گھریلو ٹریٹمنٹ

صاف ستھری چمکدار رنگت کی خاطر ہفتے میں ایک بار منی فیشل کیلئے وقت مقرر نکالئے اس سے قبل کہ آپ کو خبر ہو، آپ کی جلد ترو تازہ اور چمکدار ہو جائیگی اور صحت مند ہو کر تمتمانے لگے گی۔ آپ کو اپنے ہوم ٹریٹمنٹ کیلئے کم از کم تین منٹ کا وقت ضرور نکالنا ہو گا۔
مطلوبہ سامان آئی میک اپ ریموور، کلینز اور ٹونر، کاٹن دو مال مع بڑے ٹشوز، ایکس فولیٹڑ یا پیل آف ماسک، بڑا پیالہ، ابلا ہوا پانی اور ایک تولیہ، مساج آئل، فیس ماسک، موسچرائزر، کولڈٹی بیگز۔ بھر پور کلینزنگ کیلئے پہلے اس بات کا یقین کر لیجئے کہ آپ کی جلد تیل سے پاک ہے۔ آنکھوں سے ابتداءکرتے ہوئے ایک ہاتھ سے ابرو کر کھینچئے اور دوسرے ہاتھ سے میک اپ اتار دئیے۔ اس طرح حساس جلد کھینچنے لگے گی۔ تھوڑا سا کلینر اپنے ہاتھوں پر لگا کر بار بار چہرے کو دبائیے اور اٹھائیے۔ تیل کی تلچھٹ کو پانی سے دھو لیجئے۔ ٹونر سے فنش ٹچ دیجئے اور اسے بخارات بن کر اڑنے سے پہلے بلوٹنگ کر لیجئے۔ جلد کے مردہ خلیات کو صاف کر دینے سے چہرے کا مالک زیادہ اثر انگیز ہوتا ہے۔ سن تھیٹک بیڈز والے ایکسفولئیٹر کا انتخاب کیجئے، جو کہ نیچرل گرینز کے مقابلے میں ہلکا ہوتا ہے۔ اس سے اپنے چہرے اور گردن پر مساج کیجئے۔ زیادہ توجہ ٹھوڑی، ناک اور پیشانی کے چکنے لی زون پر دیجئے۔ پھر گرم پانی سے منہ دھو لیجئے۔
حساس جلد کیلئے ایکسفولئیٹر کی نسبت پیل آف ماسک بہتر ہوتا ہے جو کہ چھلکے کی مانند آسانی سے اتر جاتا ہے۔ بند مسامات کو بھاپ سے کھولئے کام کاج کے دوران پسینہ آنے سے جلد کی سطح پر گندگی کی تہہ جم جاتی ہے۔ یہ زرد اور بے رونق رنگ کی جلد کیلئے بہترین ٹریٹمنٹ ہے، جس سے جلد کی رنگت نکھرآتی ہے، لیکن ان حساس جلد والوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہتے جن کی سرح رگیں نمایاں ہوتی ہیں۔
بھاپ لینے کی خاطر ایک پیالے میں کھولتا ہوا پانی ڈالیں۔ اپنے سر کو تولیہ سے ڈھانپ کر اپنا چہرہ پانی کے پیالے سے ایک فٹ اونچا رکھئے، تاکہ بھاپ نکلنے نہ پائے۔ دو یا تین منٹ کے بعد تولیہ ہٹا لیجئے۔ اپنے چہرے کو گرم پانی سے دھو لیجئے۔ اور پھر اسے تھپکنے کے انداز میں خشک کر لیجئے۔
کلینزنگ کا یہ عمل چہرے کے داغ دھبوں اور دانوں کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے۔ لہٰذا دانوں کو دبا کر ختم کرنے کی خواہش سے گریز کیجئے۔ اگر آپ نے ایسا کیا تو یہ انفیکشن مزید آپ کی جلد کی گہرائی میں اتر جائیگا اور اسے سے درست ہونے میں دو گنا وقت لگ جائیگا۔
گرم تیل کا مساج گرم تیل کے مساج سے تناﺅ کی کیفیت ختم ہو جاتی ہے اور خون کا عمل بھی تیز ہو جاتاہے، جس سے رنگ چمکدار اور ملائم ہو جاتا ہے۔ مساج کیلئے ریڈی بلینڈڈ اور دماتھراپی آئل کے چند قطرے یا گریپ سیڈ یا سن فلاور تیل کی تھوڑی سی مقدار لے لیجئے۔ تیل کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ملئے، تاکہ تیل میں حدت پیدا ہو جائے۔ پھر گردن کے نچلے حصے سے مساج کا آغاز کیجئے اور ہلکے ہلکے تھپتھپاتے ہوئے اوپر تک چلے جائیے۔ پھر ناک کے اوپری حصے سے مساج کا آغاز کیجئے۔ صرف اپنی انگلیوں کی پوروں کو استعمال کرتے ہوئے، دائرے کی شکل میں ابرو اور آنکھوں ک گرد تھپتھپائیے۔ یہ عمل کئی بار دہرائیں۔ پھر اپنی انگلیوں سے اپنی آنکھوں کو آہستگی سے دباتے ہوئے، پانچ تک گنتی گنئے۔ اضافی تیل کوٹونر کی مدد سے صاف کر لیجئے۔
رخساروں کو تازگی دیجئے ماسک کو وافر مقدار میں اپنے چہرے، گردن سے نیچے اور سینے کے اوپر حصے پر لگائیے۔ پھر ٹھنڈے ٹی، بیگز کو اپنی آنکھوں پر رکھ لیجئے۔ ماسک کو اپنا کام دکھانے کی مہلت دیجئے اور اطمینان و سکون کے ساتھ بیٹھ جائیے۔ جب طے شدہ وقت پورا ہو جائے تو ماسک کو دھو لیجئے اور ٹونر اور موسچرائزر استعمال کیجئے۔ پانچ منٹ کے بعد اضافی موسچرائزرکو بلوٹنگ سے صاف کر لیجئے۔
آپ دیکھیں گی کہ آپ کی جلد کی شگفتگی اور تازگی پھولوں کی مانند ہو گی اور آپ کا چہرہ کھل جائیگا۔ حقیقی پیشہ وارانہ پیمپرنگ کیلئے سال میں دو یا تین بار کسی بیوٹی سیلون جانے کی کوشش ضرور کیجئے۔ اگر آپ کو جلد کی حفاظت کا کوئی مسئلہ درپیش ہے تو ماہرین اس سلسلے میں آپ کو مفید مشورے دے سکتے ہیں۔
2۔ چکنی یا آئلی جلد کیلئے واش آف کلینزر بے حد عمدہ رہتے ہیں۔ انہیں کمپلیگژن برش کی مدد سے استعمال کیجئے۔ تاکہ ان کی پہنچ ان گوشوں تک ہو سکے، جہاںچکنائی یا تیل اکھٹا ہو جاتا ہے۔
3۔ اگر آپ اپنے ہاتھوں کو گندا نہیں کرنا چاہتیں تو چہرے پر ماسک لگانے کے لیے میک اپ کا بڑا برش استعمال کیجئے۔ اس برش سے یہ آسانی رہے گی کہ آپ اپنی آنکھوں اور ہونٹوں کو ماسک کی زد میں آنے سے با آسانی بچا سکیں گی۔ بعد میں برش کو پانی سے دھو کر صاف کر

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
چہرے, کی


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
کیلا سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پانے میں مدد گا ROSE Health & Care 5 05-28-2013 11:31 PM
حضرت عزرائیل کو جان لینے کی ڈیوٹی کیوں ملی HarD-RocK Say For Islam 3 09-01-2011 07:18 AM
دیکھو پھر تم ہمیں رلانے بیٹھ گئے ھو RAJA_PAKIBOY Image Poetry 11 07-30-2010 11:42 AM


All times are GMT +5. The time now is 11:43 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG