حلف بازی - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Islamic Issues And Topics » حلف بازی
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default حلف بازی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-27-2010, 09:42 PM


حلف بازی


304۔ ”حضرت ابو قتادہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” خرید و فروخت میں زیادہ قسمیں کھانے اور حلف اٹھانے سے پرہیز کرو، اس لیے کہ یہ حلف بازی پہلے پہل کاروبار چلا دیتی ہے اور پھر برکت کو مٹا ڈالتی ہے۔
تحقیر آمیز ہنسی مذاق
305۔”بروایت عائشہؓ کہتی ہے کہ ایک مصیبت زدہ شخص چند عورتوں کے پاس سے گزرا وہ اس کا مذاق اڑانے لگیں۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ان میں سے ایک عورت اسی بیماری میں مبتلا ہو گئی۔“ تشریح: غالباً اس روایت میں رجل مصاب سے مراد مرگی زدہ شخص ہے۔ سو ظن 306۔ بروایت ابوہریرہؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” گمان، اٹکل اور بے بنیاد قیاس آرائیوں سے بچو، اس لیے کہ گمان بڑا جھوٹ ہے۔
“ 307۔”بلا بن سعد سے روایت ہے کہ امیر معاویہؓ نے ابوالدرداؓ کو خط لکھا کہ مجھے دمشق کے فشاق اوباش لوگوں کے نام لکھ بھیجو۔ ابوالدرداؓ نے کہا: میرا دمشق کے اوباشوں سے کیا تعلق؟ میں کس طرح ان کو پہچان سکتا ہوں؟ ان کے صاحبزادے بلال نے کہا، میں ان کے نام دیتا ہو۔ اس کے بعد بلال نے ان کے نام لکھ ڈالے۔ حضرت ابوالدرداؓ نے کہا: یہ نام تمہیں کہاںسے معلوم ہوئے؟ اوباشوں کے نام اسی صورت میں معلوم ہو سکتے ہیں جبکہ خود تمہارا تعلق بھی ان سے رہا ہو اس لیے سر فہرست اپنا نام لکھو، ابوالدرداؓ نے ناموں کی یہ فرست امیر معاویہؓ کے پاس نہ بھیجی۔
“ تجسس اور عیب جوئی
308۔”حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی (دیہاتی) انحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اندر دیکھنے کیلئے اس نے اپنی آنکھ دروازے کے شگاف میں گھسا دی، آپ نے تیزنوک دار لکڑی ہاتھ میں لی اور اس اعرابی کی طرف قصد کیا تاکہ اس کی آنکھ پھوڑ ڈالیں۔ یہ دیکھ کر وہ چلتا بنا۔ تب آپ نے فرمایا: اگر تو یہاں ٹھہرا رہتا تو میں تیری آنکھ پھوڑ ڈالتا۔ توضیح: اسلام میں تجسس منع ہے اس قسم کی حرکت جو اس حدیث میں بیان ہوئی ہے وہی لوگ کرتے ہیں جن کو دوسروں کے عجیب ٹٹولنے میں لذت محسوس ہوتی ہے۔
چغلی۔
”بروایت عبداللہ ؓبن مسعودرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” میرے اصحاب میں سے کوئی کسی کے بارے میں مجھے کوئی بات نہ پہنچائے۔ اس لیے کہ میں چاہتا ہوں کہ میری ملاقات تم لوگوں سے اس حال میں ہو کہ میرےسینہ ہر ایک سے صاف ہو۔ یعنی کسی کی طرف سے میرے دل میں کوئی کینہ یار نجش موجود نہ ہو۔
310۔ ”حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” کیا تم جانتے ہو غیبت کیا ہے؟ صحابہؓ نے جواب دیا کہ اللہ اور اس کے رسول زیادہ باخبر ہیں۔ آپ نے فرمایا:” تمہارا اپنے مسلمان بھائی کے بارے میں ایسی باتیں بیان کرنا جنہیں وہ ناپسند رکھتا ہے۔ غیبت ہے، سوال کیا گیا اگر واقعی کوئی عیب موجود ہو اور اس کا اظہار کیا جائے تو کیا یہ بھی غیبت ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں اگر کسی واقعی عیب کو بیان کیا جائے تو یہ غیبت ہے اور اگر یہ غیبت موجود نہیں ہے تو پھر اس قسم کا طرز عمل بہتا تراشی ہے۔
311۔ ”فاطمہؓ بنت قیس سے روایت ہے کہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ میرے پاس ابوجہم اور معاویہ نے پیغام نکاح بھیجا ہے (آپ کی کیا رائے ہے؟) آپ نے فرمایا: ”معاویہ تو نادار مفلس آدمی ہے اور ابوجہ اپنی لاٹھی اپنے کندھے سے ہٹاتا ہی نہیں ہے یعنی بڑا مرکھنا ہے۔“) توضیح: اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی ذمہ دار شخص سے مشورہ کے وقت اگر کسی متعلقہ شخص کا عیب بیان کر دیا جائے تو یہ غیبت میں شمار نہ ہو گا۔ ایسا کرنا اجتماعی مصالح کی بنا پر نہ صرف کر جائز بلکہ بعض حالات میں ضروری ہو جاتا ہے۔
312۔ ”حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ ابوسفیانؓ کی بیوی ہندہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ ابوسفیان بخیل آدمی ہے وہ مجھے اتنا خرج نہیں دیتا جو مجھے اور میرے اولاد کو کافی ہو سکے الایہ کہ میں خود ہی اس کی لاعلمی میں کچھ لے لوں، آپ نے فرمایا: جو تمہیں اور تمہاری اولاد کو کافی ہو سکے اتنا معروف دستور کے مطابق لے لو۔“
توضیح: 1۔ غیبت عام حالات میں ناجائز ہے لیکن اگر کسی صاحب علم سے مسئلہ دریافت کرتے ہوئے اصل واقعہ کی نوعیت سمجھانے کیلئے کسی متعلقہ شخص کے عیب کا اظہار ہو جائے تو اس کا شمار ممنوع غیبت میں نہ ہو گا۔
2۔ اگر شوہر، بیوی اور اولاد کے ضروری مصارف پورے کرنے میں بھی کوتاہی کرتا ہے تو عورت کیلئے جائز ہے کہ وہ بقدر ضرورت شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے مال میں سے لے سکتی ہے۔
3۔”بالمعروف“سے معلوم ہوتا ہے کہ اس قسم کے معاشرتی معاملات میں عرف عام اور رواج کا لحاظ کیا جائے، الایہ کہ کوئی ایسی صورت ہو جس سے شریعت کی کسی نص سے انحراف لازم آئے۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: حلف بازی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-21-2010, 08:38 PM

jazakAllah........

 

(#3)
Old
!«╬Ĵamil Malik╬«! !«╬Ĵamil Malik╬«! is offline
 


Posts: 19,769
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2008
Location: lahore
Gender: Male
Default Re: حلف بازی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-30-2010, 07:31 PM

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
بازی, حلف


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا ROSE Quran 7 07-04-2012 03:43 PM
سنسنی خیز مقابلہ، آسٹریلیا فاتح -|A|- Sports 3 01-15-2012 11:42 PM
جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز -|A|- Sports 10 01-15-2012 11:39 PM
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام ROSE Islamic Issues And Topics 0 02-23-2010 10:51 AM
پیپلز پارٹ کا بلدیاتی انتخابات سے فرار - جی -|A|- Political Issues Of Pakistan 0 07-10-2009 01:11 AM


All times are GMT +5. The time now is 12:13 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG