AnSoOoOo AnMoL HoTe HaI
|
|
Posts: 2,234
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: dubai
Gender:
|
|
آج کی افطار
اسلام علیکم
دوستوں اس تھریڈ میں ہم افطار کے بارے میں بات کریں گے، اور افطار میں بننے والی کچھ چیزوں کے بنانے کا طریقے
اور ہم سب اپنی پسند کی چیز بتائیں گے کے کیا پسند ہے
ہمیں افطار میں، یا آج افطار میں کیا کھایا ۔ ۔ یا کیا بنا رہے ہیں،
غرض یہ کہ افطار کے حوالے سے بات چیت اس تھریڈ میں کریں گے
،
ویسے تو سب سے پہلے میرا مشورہ ہے کہ افطار میں بہت زیادہ تلی ہوئی ہیوی چیزیں نہں کھانا چاہیے،
نا ہی بہت زیادہ چیزوں کا ہونا لازمی ہوتا ہے،
رمضان المبارک ایک اسلامی مہینہ ہے اس کو اسلامی اصولوں پر سادگی سے ہی گزارنا چاہیے،
دس چیزوں سے دسترخوان سجانے کے بجائے تھوڑی چیزیں اتنی بنائیں کے اپنے پڑوسیوں کو تو کم از کم اپنی افطاری کا شریک بنا سکیں،
عموما لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ اپنے دسترخوان تو اتنے سجا لیتے ہیں، کہ ہر ہر چیز افطارکے وقت ان کے دستر خوانوں پر موجود ہوتی ہے،
مگر وہ اپنے پڑوسی تک کو دو کھجور نہیں بھجتے،
اب بات کرتے ہیں افطار میں پسندیدہ چیز کی تو
مجھے کھجور اور فروٹ چاٹ ہی پسند ہے، اور یہ ہی کھاتی ہوں
کھجور تو ایسی چیز ہے جو بارہ مہینوں مارکیٹ میں ملتی ہے،
اور اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے کے ارمضان المبارک میں کافی سارے فروٹ مارکیٹ میں موجود ہوتے ہیں،
مگر ایک چیز جو ابھی مارکیٹ میں موجود نہیں ہے جو کے فروٹ چاٹ کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے، وہ ہے کینو،
تو اس کے لیے ایک ٹپ شیہر کر رہی ہوں اپنی فیمل ممبرز کے لیے،
کہ آپ فروٹ چاٹ بنائں تو افطار سے کچھ دیر پہلے ہی بنائیں، اور کینو کے جگہ اس میں
Tang
تھوڑے سے پانی میں یا اگر لیمو ہوں تو ان کے جوس میں مکس کر کے چاٹ میں ڈال لیں، تو فروٹ چاٹ کا ٹیسٹ بہت اچھا آجاتا ہے،
|