Your Own Poetry !!! Post Ur Own Poetry Here !!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
[size="5"] ASSALAAM to all
dusto kuchh tuk bndi hamny bhi ki hay,ju aapky saath shar krrahy hen.. plz apni raay say aagaah zuroor karen, shukriya (ES BAARISH MEN) ajab si khush gumaani thee tumhen ham bhool bethen hen zaraa barsi ju ye baarish tu phir kuchh yaad saa aayaa meraa wo roothnaa tum sang teraa barh kr manaa lenaa men ju inkaar karti thhii men tumko chaah nahin sakti mujhy tum bhool bhi jaao tumhaaraa naaz sy kehnaa tumhen apnaa banaanaa hy men kehti ye nhi aasaan mery dil ko fatah karnaa shikastaa hu k tum haaray chaly phir chhur kr mujhko lagaa kuchh gum huaa jesy adhoori men hoi jesy... lagy be rang ye nazzaary magar ye aaj ki baarish mujhy be kal si karti hy tumhaari yaad aati hay men khud sy haar bethih hoon sunoo men aaj kehti hoon men os waqt bhi tumhaari thhi men is pal bhi tumhaari hoon kahaan sy waqt wo laaon men kesy tum ko batlaoon ? men tumko yaad karti hoon binaa tery adhoori hoon...! ..............
Muhubbat dard huti hay
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
|
(#3)
![]() |
|
|||
thanks jnab
ایک غز ل آرزو کے رنگ نکھرے ، گنگنائ زندگی مل گئے جب تم تو اپنی مسکرائ زندگی اپنے رنج و غم میں بھی حا صل ھوئ آسودگی اسکے لہجے میں چھپی اچھی لگی افسردگی اک تصور ہے مسلسل ، یا کوئ دیوانگی ؟ یہ مجھے کس راہ پر ہے لے کے آئ زندگی ؟ ناز ہے یہ کس کی آمد؟ پھول کلیاں کھل اٹھیں راستے روشن ہوئے ، اور جگمگائ زندگی ھے یہ کوئ خواب ، یا کوئ دعا کام آگئ اسکو پا کر یوں لگا ، کہ رنگ لائ بندگی .....................
Muhubbat dard huti hay
|
(#4)
![]() |
|
|||
،،ایک نظم ،، خواھشوں کی تتلیاں ۔ ۔ ۔ چاھتوں کے پھولوں پر ، پھڑ پھڑاتی رھتی ہیں تیری یاد کے جگنو ۔ ۔ ۔ ان اندھیری راتوں میں ، راستے دکھاتے ھیں دل کی دھڑکنیں میری، اک کنول کی صورت میں مسکراتی رھتی ھیں ۔ ۔ ۔ آرزو کے تاج محل ، چاہتوں کی ندرت میں ،۔ ۔ ۔ ھمقدم ھی رھتے ھیں ۔ ۔ ۔ خوشبوؤں کی سوغاتیں، چین و سکھ کے دیپک بھی حوصلوں کی صورت میں ۔ ۔ ۔ ساتھ ساتھ میر ے ھیں ۔ ۔ ۔ مسکراتی یہ کلیاں، شبنمی سی بارش میں کچھ صدائیں دیتی ھیں ۔ ۔ ۔ چاند کی سجل کرنیں، چارسو یہ بکھر ے رنگ کچھ پیام دیتے ھیں ۔ ۔ ۔ ۔ ،، تم اگر جو آجاؤ، راستے چمک جائیں ،، (ناز)
Muhubbat dard huti hay
|
(#5)
![]() |
|
|||
،، ایک بے حس لڑکی ،، اسے کچھ لوگ کہتے ھیں ۔ ۔ بہت بے حس سی لڑکی ھے، سدا خاموش رھتی ھے بہت کم مسکراتی ھے نمی آنکھوں میں رھتی ھے بھت سوچوں میں رھتی ھے بسی آنکھوں میں ویرانی چھپی چہر ے پہ حیرانی اگر کوئی جو کچھ پوچھے جوابی بات کہکر ۔ ۔ پھر یونہی خامو ش رھتی ھے بڑی بے حس سی لڑکی ھے خود ھی میں گم ھی رھتی ھے یہ کچھ مغرور لڑکی ھے ۔ ۔ ۔ ..................... یہ باتیں سنکے اس لڑکی کو پھر کچھ یاد آتا ھے ۔ ۔ ۔ کبھی یہ لوگ کہتے تھے بڑی چنچل سی لڑکی ھے ھمیشہ مسکراتی ھے ۔ ۔ اور اکثر گنگناتی ھے ۔ ۔ چمکتا چاند سا چہرہ کھنکتا شو خ سالہجہ دیے جلتے ھیں آنکھوں میں بڑی شوخی ھے باتوں میں فضائیں دیکھ کر اسکو خوشی سے جھوم جاتی ھیں چمکتی رات اسکے نین میں سپنے جگاتی ھے ۔ ۔ ۔ تمازت دھوپ کی چہر ے پہ اسکے گل کھلاتی ھے ۔ ۔ ۔ کبھی بارش کے موسم میں سہانے کھیل کشتی کے کبھی گڑیوں کی شادی ھو کبھی گیتوں کی بازی ھو یہ ھر دم پیش رھتی ھے بڑی الہّڑ سی لڑکی ھے یہ کتنی شو خ لڑکی ھے ؟ ............. مگر اب لوگ کہتے ھیں ۔ ۔ عجب بے حس سی لڑکی ھے بہت کم مسکراتی ھے ، سدا خاموش رھتی ھے .......... انہیں معلوم کیسے ھو ؟ وفا کے قید خانے میں ۔ ۔ فرائض کے نبھانے میں جو لڑکی دار چڑھتی ھے جسے سپنوں کے بننے کی سزائیں وقت نے دی ھو ں ، جو رسموں اور رواجوں کے الاؤ میں سلگتی ھو ۔ ۔ ۔ لبوں کی نوک پر جسکے ۔ ۔ گلے بے جان ھوتے ھوں جسم کی قید میں ۔ ۔ ۔ جب روح اکثر پھڑپھڑاتی ھو تو اک کمزور سی لڑکی ۔ ۔ یونہی بے موت مرتی ھے تو پھر یوں لوگ کہتے ھیں ۔ ۔ بہت سنجیدگی اوڑھے ۔ ۔ عجب بے حس سی لڑکی ھے بھت کم مسکراتی ھے ۔ ۔ سدا خاموش رھتی ھے ۔ ۔ ۔ .......................
Muhubbat dard huti hay
|
(#6)
![]() |
|
|||
|
(#7)
![]() |
|
|||
|
(#8)
![]() |
|
|||
|
(#9)
![]() |
|
|||
|
(#10)
![]() |
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
meray, qalam |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
~~ faraz ke dada g ka qalam ~~ | Hussain | Jokes | 16 | 10-12-2011 02:23 AM |
Aye Meray Watan | RAJA_PAKIBOY | Share Your Favourite Videos | 7 | 06-01-2011 01:36 PM |
meray pas hey tu meray pap.. | momal ali | Share Your Favourite Videos | 9 | 05-31-2011 06:38 PM |
Kyon Rakhon Mai Ab Apne Qalam Mai Siyaahi | Ghuncha | Miscellaneous/Mix Poetry | 3 | 01-19-2011 11:52 PM |
Meray Hum saffar.!! | -|A|- | MF Design Poetry | 11 | 07-21-2010 05:23 PM |