Sports !!! Post News Topics Pictures Of World Sports !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
اوول: انڈیا کی نو وکٹوں سے جیت
![]() اوول کے میدان میں آئی سی سی ورلڈ ٹونٹی ٹونٹی کے وارم اپ میچ میں انڈیا نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ![]() عرفان پٹھان نے شاہد آفریدی کو آؤٹ کیا پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کو 159 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ انڈیا کی جانب سے سب سے زیادہ رن روہت شرما نے بنائے۔ وہ نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اسی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گوتم گھمبیر 52 رنز بنا کر آؤٹ نہیں ہوئے۔ انڈیا کی پہلی وکٹ 140 کی مجموعی سکور پر گری اور اس طرح انڈیا کی ٹیم میچ پر چھائی رہی۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے چار چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ کپتان یونس خان بتیس رنز بنا کر ہربھجن سنگھ کی گیندپر دھونی کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ یاسر عرفات پچیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پانچویں اوور میں جب پاکستان کی دو وکٹیں گرگئیں تو پاکستان کی ٹیم دباؤ میں آگئی۔ اگلے ہی اوور میں پاکستان کو ایک اور نقصان اٹھانا پڑا۔ شاہد آفریدی کوئی رن نہیں بنا پائے اور پہلی ہی گیند پر عرفان پٹھان کی گیند پر دھونی نے ان کا کیچ لیا پینتالیس کے مجموعی سکور پر پاکستان کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ یونس خان اور مصباح الحق نے ٹیم کو سہارا دیا اور دونوں نے مل کر مجموعی سکور میں پچاس رنز کا اضافہ کیا۔ دو سال قبل آئی سی سی ورلڈ ٹونٹی ٹونٹی کا فائنل انہیں دو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جسے انڈیا کی ٹیم نے جیت لیا تھا۔ انڈیا کی ٹیم: ایم ایس دھونی (کپتان)، گوتھم گھمبیر، پربھجن سنگھ، آر اے جدیجہ، پی پی اوحجا، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، ایس کے رائنا، ایشانت شرما، آر جی شرما، آر پی سنگھ، یوراج سنگھ پاکستان کی ٹیم: احمد شہزاد، کامران اکمل، مصباح الحق، محمد عامر، سعید اجمل، شاہد آفریدی، شاہ زیب حسن، شعیب ملک، عمر گل، یاسر عرفات، یونس خان (کپتان)
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
اوول, جیت, سے, نو, کی |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
پلکیں ہو جائیں جو بوجھل نہیں ڈھونڈا کرتے | ~ Bikhre Lamhe ~ | Miscellaneous/Mix Poetry | 4 | 08-08-2012 05:07 PM |
اے ٹی ایم مشین سے پانچ سو روپے کا جعلی نوٹ بر& | -|A|- | Miscellaneous | 4 | 01-27-2012 11:31 AM |
حضرت عزرائیل کو جان لینے کی ڈیوٹی کیوں ملی | HarD-RocK | Say For Islam | 3 | 09-01-2011 07:18 AM |
ٹونٹی ٹونٹی سکواڈ میں اضافہ | -|A|- | Sports | 3 | 04-10-2009 06:50 PM |
’جھوٹی تسلیوں سے مارچ نہیں رکے گا‘ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 1 | 03-16-2009 12:38 AM |