خوشگوار ازدواجی زندگی کے سنہری اصول - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » General Discussion » خوشگوار ازدواجی زندگی کے سنہری اصول
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.

Advertisement
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
New New خوشگوار ازدواجی زندگی کے سنہری اصول - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-30-2015, 04:54 PM

خوشگوار ازدواجی زندگی کے سنہری اصول
نسل انسانی کی بقا کیلئے قانونِ فطرت مسلسل مصروف عمل ہے۔ اس کی بنیاد ”محبت“ جیسے پاکیزہ جذبے پر رکھی گئی ہے کہ کسی بھی معاشرے کو

برائیوں سے پاک رکھنے کیلئے محبت جیسے پر خلوص جذبے کی ضرورت ہمیشہ رہے گی۔ دین اسلام میں دلوں کو آپس میں جوڑنے اور باہمی

ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے ”شادی“ جیسا مقدس بندھن موجود ہے۔ شادی ایک ایسا مذہبی فریضہ ہے جس کے سبب ایک صحیح، مکمل خاندان

اور معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ یوں بھی زندگی ایک سفر کی مانند ہے اور میاں بیوی اس سفر کے ایسے ساتھی ہیں کہ جن کا راستہ بھی ایک ہے

اور منزل بھی ایک۔ اگر ان کے درمیان مکمل ذہنی ہم آہنگی اور جذبہ محبت موجود ہو تو یہ سفر نہایت آرام و سکون سے کٹ سکتا ہے۔

ویسے بھی جب دو اجنبی روحیں ”نکاح“ جیسے مقدس بندھن میں بندھتی ہیں تو پھر ان کی یک جائی خاندان کی اکائی کو جنم دیتی ہے۔ یہی اکائی

آگے جاکر معاشرے کی صورت میں ڈھلتی ہے تو بہترین معاشرے کی تعمیر کیلئے خاندان کی اکائی کی مضبوطی اور خوب صورتی نہایت

ضروری ہے۔ یوں سمجھئے، پرسکون معاشرہ، پرسکون ازدواجی زندگی سے مشروط ہے۔

بظاہر تو کوئی بھی لڑکی”نئے گھر“ کی بنیاد اس لیے نہیں رکھتی کہ اسے آباد نہ کیا جائے یا اس کا ماحول خوشگوار نہ ہو، مگر بعض اوقات

حالات موافقت نہیں رکھتے اور حالات توقعات کے برخلاف ہو جاتے ہیں۔اس طرح زندگیوں کا سکون درہم برہم ہو جاتا ہے۔

ایسا ہونا درست نہیں، یہ تو طے ہے کہ مردوں کی نسبت، خواتین کو زیادہ قربانیاں اور خدمات پیش کرنی پڑتی ہیں، لیکن اگر

عورت کی قربانی و ایثار سے ایک خوبصورت معاشرہ تخلیق پا جائے تو اس سے بڑھ کر اعزاز کیا ہو گا۔ ذیل میں کچھ چھوٹی چھوٹی

باتیں درج کی جارہی ہیں، جو عام سی ہونے کے باوجود بے حد اہم ہیں اور خوش گوار ازدواجی زندگی کی کنجی سمجھی جاتی ہیں۔

(1)دن بھر کا تھکا ہارا شوہر جب شام کو گھر داخل ہو تو اس کا استقبال ایک بھرپور مسکراہٹ اور سلام سے کریں۔ اس طرح وہ ساری

تھکن بھول بھال کر خود کو ایک دم تروتازہ محسوس کرے گا۔ کوشش کریں کہ شوہر کی آمد سے قبل صاف ستھرا لباس پہن کر

ہلکا پھلکا تیار ہو جائیں اور بچوں کو بھی صاف ستھرا رکھیں۔ اس طرح گھر کے ماحول میں خوشگواریت رچی بسی رہے گی۔


(2)ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اگر شوہر کی آمدنی کم ہو تو اسے اس بات کا طعنہ کبھی نہ دیں، بلکہ ایسے مراحل میں اس کا ساتھ دیں

، اس کی دل جوئی کریں۔ ناشکری ہرگز نہ کریں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ عورتوں سے مخاطب ہوتے ہوئے

فرمایا تھا کہ ”میں نے دوزخ میں سب سے زیادہ عورتوں کو دیکھا ہے۔“ وجہ پوچھنے پر فرمایا، ”شوہروں کی ناشکری کی وجہ سے۔“


(3)اپنے غصے پر قابو رکھیں، کیوں کہ زیادہ تر اختلافات غصے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اگر شوہر غصے میں ہو تو آپ خاموش رہیں، کچھ وقت

گزر جانے کے بعد اسے اپنی بات نہایت ہی شیریں لہجے میں سمجھائیں تاکہ وہ آپ کے مو قف کو اچھی طرح سمجھ سکے، اس طرح بات

کبھی نہیں بڑھے گی۔ البتہ شوہر کے دل میں آپ کی اہمیت اور عزت مزید بڑھ جائے گی۔


(4)آپ سسرالی رشتے داروں کے متعلق کوئی بات اپنے میکے میں نہ کریں کیوں کہ اس طرح دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات

پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اپنے سسر، ساس، نند، جیٹھ اور دیور کی دل سے عزت کریں۔ انہیں اسی طرح سمجھیں، جیسے میکے میں

والدین اور بہن بھائیوں کو سمجھتی تھیں۔ معمولی باتوں کو دل پر مت لیںبلکہ یہ سوچ کر خود کو ذہنی طور پر مطمئن کریں کہ جب شادی سے

پہلے بھی کبھی والدین کسی بات پر ڈانٹ دیتے تھے یا بہن بھائیوں سے کسی بات پر اختلاف ہو جاتا تھا تو ہم جلد ہی ایک دوسرے کو منا لیا

کرتے تھے۔ میکے کی طرح سسرال میں بھی اگر یہی سوچ اور رویہ رکھیں گی تو یقینا ذہنی طور پر مطمئن رہیں گی، جس سے آپ کی طبیعت

اور مزاج پر بھی بہت اچھا اثر پڑے گا۔


(5)کوشش کیجئے کہ شوہر کی اجازت کے بغیر کہیں باہر نہ نکلیں۔ کیوں کہ اس طرح ازدواجی تعلقات میں بے اعتمادی کی فضا قائم ہو جاتی ہے۔

بہتر ہے کہ ایک دوسرے کو ہر بات سے آگاہ رکھا جائے تاکہ رشتے میں مضبوطی و اعتماد آئے۔جس طرح بیویوں کیلئے کچھ باتیں اہم ہیں،


اسی طرح شوہروں کو بھی چند باتوں کا خیال رکھنا چاہیے،


(6)مثلاًماں، بہن اور بیوی کو ان کے رشتے کے لحاظ سے احترام و عزت دیں۔ کسی ایک فریق کی بات سن کر دوسرے کو بے عزت کبھی نہ کریں،

بلکہ پوری بات جان کر انصاف سے کام لیں لیکن ہرحال میں احتیاط کا دامن تھامے رکھیں۔


(7)بیوی کی خدمات کو سراہیں۔ اس کے کیے گئے کاموں کی تعریف کریں۔ ہر وقت نقص نہ نکالتے رہیں۔ غلطی ہو جانے پر بھی اس کو آرام سے

سمجھائیں کہ ”پیار سے تو سنگ دل کو بھی رام کیا جا سکتا ہے“ تو پھر بیوی تو بیوی ہے، آپ کی مونس و ہمدرد۔ آپ سے محبت کرنے والی، آپ کے

نام پر ہزار رشتے چھوڑ کر چلی آنے والی۔


(اپنے لہجے کو نرم بنائیں۔ آپ کا شیریں لہجہ بیوی کے دل میں آپ کیلئے محبت پیدا کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ ہو سکے تو مسکرا کر بات کریں۔

چہرے پر تناﺅ کی کیفیت مت رکھیں اور خود کو زیادہ تر پرسکون رکھنے کی کوشش کریں


(9)بیوی پر بلاوجہ تنقید مت کریں۔ ہر معاملے میں خود کو اس سے بہتر تصور نہ کریں۔ ہو سکتا ہے کچھ باتیں وہ آپ سے بہتر سمجھتی ہو۔

اس سے ہر بات شیئر کریں کیوں کہ بیوی آپ کی صرف شریک حیات ہی نہیں، بہت اچھی دوست بھی ہوتی ہے۔ آپ کے ہر دکھ سکھ کو

اپنے دل میںمحسوس کرتی ہے۔ ناسازگار حالات میں بھی وہ جس طرح ساتھ دیتی اور حوصلہ افزائی کرتی ہے، ایسا اور کوئی نہیں کر سکتا۔

اس لیے اپنی بیوی کی قدر کیجئے اور اسے ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھئے۔


(10)ہفتے میں کم از کم ایک بار بیوی بچوں کو کہیں باہر سیرو تفریح کیلئے ضرور لے کر جائیں۔ اس طرح گھریلو ماحول پر بہت خوشگوار اثرات

مرتب ہوتے ہیں۔ ذہنی سکون اور خوشی بھی حاصل ہوتی ہے اور بیوی بچوں سے محبت و دوستی کی فضا بھی قائم ہوتی ہے۔ نیز، ایک دوسرے کو

سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ایک دوسرے سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر لی جائیں تو عمر گزر جاتی ہے، توقعات پوری نہیں ہوتیں۔ اس لیے زیادہ نہیں،

چند ایک چھوٹی چھوٹی باتوں ہی کا خیال رکھ لیا جائے تو چھوٹا سا گھر، ہنستی مسکراتی، جیتی جاگتی جنت کا نمونہ بن جائےگا

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
اصول, کے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
کچھ لوگ زندگی سے خفا اور بھی تو ہیں Rania Ashaar's 8 08-22-2015 07:55 AM
’اضافی وٹامنز سے زندگی کو خطرہ‘ Rania Health & Care 1 04-18-2014 11:16 AM
دانتوں کا زیادہ ایکسرے جان لیوا ٹیومر کا ب ROSE Health & Care 5 05-30-2013 09:14 PM
اے ایمان والو! زیادہ تر گمانوں سے بچا کرو PRINCE SHAAN Quran 4 07-08-2012 04:02 PM
گم سم ہوا آواز کا دریا تھا جو اک شخص anabia Ghamgheen/Sad shayari 4 12-14-2011 09:42 PM


All times are GMT +5. The time now is 11:42 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG