Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() تھوڑی دیر میں اِس گڑھے سے مٹی کا ایک برتن نکالا دن بھر کی بھیک کی کمائی اور میرے سو روپے کی تھیلی اس میں ڈال کر اِس برتن کو ڈھکن سے ڈھک کے دوبارہ اِسی جگہ چھپا دیا اور لاٹھی ٹیکتا ٹیکتا اپنی جھونپڑی کی طرف چلا گیا ۔
جیسے ہی سائل فقیر جھونپڑی میں داخل ہوا اور شام کا سرمئی رنگ سیاہی میں بدلنے لگا تو میں آگے بڑھا درخت کے نیچے اسی جگہ کو کھود کر نابینا سائل کا برتن نکالا اور اپنی رقم نکالنے کی بجائے پورا برتن ہی لے کر چلتا بنا ۔ گھر آکر رقم گنی تو کل ایک سو اسّی روپے تھی ۔ وہ رات تو گزر گئی لیکن اگلے روز میر ی طبعیت بہت بوجھل ہو گئی۔ میر ی بے قراری میں اضافہ ہوتا گیا ۔ اِسی بے قراری میں بستر پر دراز ہوا تو آنکھ لگ گئی ۔ رات وہی نابینا فقیر خواب میں نظر آیا اور اپنی جمع پونجی کا بار بار تقاضا کرنے لگا۔ـ اِسی اثنا ء میں میری آنکھ کھل گئی ۔ مجھے بے حد ڈر لگنے لگا اور میری بے چینی میں اضافہ ہوتا چلا گیا ۔ دوبارہ بسترپر دراز ہونے کی بجائے میں دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھ گیا اور بیٹھے بیٹھے جب میر ی آنکھ لگ جاتی تو نا بینا فقیر سائل والا خواب پھر شروع ہو جاتا اور وہ التجائیہ انداز میں اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے لگتا ۔ رات خدا خدا کر کے کاٹی اور صبح ہوتے ہی میں نابینا فقیر کی رقم واپس کرنے اس کے گاؤں روانہ ہو گیا۔ گاؤں پہنچا تو فقیر کو وہاں نہ پایا۔ میں نے نابینا فقیر کے بارے میں لوگو ں سے دریافت کیا تو پتا چلا کہ وہ ہائے میر ے پیسے ہائے میر ے پیسے کی دکھ بھری صدائیں بلند کرتے کرتے تڑپ تڑپ کر مر گیا ہے۔ یہ سن کر میں اور ڈر گیا ۔ گاؤں والوں سے اس کی قبر معلوم کی اور رات ہوتے ہی قبر پر جا پہنچاــ اُسے کھودا اور نابینا فقیر کے اسّی روپے اس کی لاش کے اوپر ڈالے قبر بند کی اور واپس چلا آیا ۔ اِس کے بعد مجھے فقیر سے متعلق خواب آنا بند ہو گئے۔ کئی ماہ بعد میں مالی مشکل میں پھنس گیا ۔ فصل اچھی نہ ہوئی اور جانور بھی مرنے لگے ۔ یہاں تک کہ گھر میں فاقوں کی نوبت آگئی۔ گھر میں پھوٹی کوڑی بھی نہ رہی تھی ۔ پیسوں کی اشد ضرورت تھی لیکن کہیں سے کوئی آسرا نظر نہیں آتا تھاـــ ایسے میں ایک بار پھر مجھے اُسی نابینا فقیر کے اسّی روپے یاد آگئے ۔میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ نابینا فقیر کی وہی رقم جو میں اس کی لاش پر پھینک آیا تھا اٹھا لیتا ہوں جب حالات بہتر ہونگے تو پھر اس کی رقم واپس پھینک آؤں گا۔ـ یوں بھی قبر میں نابینا فقیر کوئی شاپنگ تو کر نہیں رہا ہوگا۔ میں نابینا کے گاؤں آیااور رات کو اُسکی قبر ایک بار پھر کھودی ۔ چاندنی رات تھی ۔ چاند کی چاندنی میں چاندی کے سکے نابینا کی لاش پر چمک رہے تھے ۔میں نے دائیں ہاتھ کی اس انگلی اور انگوٹھے سے اسکے سینے پر پڑا پہلا سکہ اُٹھایا تو یوں لگا جیسے میں نے دوزخ کے دہکتے انگارے کو اُٹھا لیا ہو ـ۔ اُس رات سے آج تک میرے دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی اور انگوٹھا سکے کی تپش سے جھلس رہے ہیں۔اور میں اپنے منہ کے لعاب سے اِس جلن کی شدت کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔لیکن جلن میں رتی برابر بھی بہتری کبھی محسوس نہیں ہوئی۔ یہاں پر واقعہ تو تمام ہوا لیکن میں سوچ رہا تھاکہ کچھ عرصہ پہلے تک لوگ گھروں میں ماچس وغیرہ نہیں رکھتے تھے بلکہ رگڑ سے آگ بنا کر اِس کے انگارے دیر تک محفوظ کر لیا کرتےـ۔ لوگ ہمسایوں سے آگ بھی مانگ لیتے تھے ۔ سندھ کے عظیم کردار "وتایو" کو اسکی ماں نے کہا کہ وتایو جاؤ گاؤں سے آگ لے آؤ۔ وتاؤ آگ کی تلاش میں چلا گیا ۔ کافی دیر بعد واپس آیا تو کہنے لگا ماں جی آگ تو کسی گھر میں بھی نہیں ہے ۔ تھوڑا توقف کیا اور پھر بولا ” ٹھہرو ماں میں جہنم سے آگ لے آتا ہوں”۔ کافی دیر بعد دوبارہ خالی ہاتھ واپس آیا اور کہنے لگا ”ماں جی آگ تو جہنم میں بھی نہیں ہے ـــ میں نے جہنم جا کر آگ مانگی تو جہنم کا داروغہ کہنے لگا وتایو جاؤ اپنا کام کرو ۔ یہاں کوئی فالتو آگ نہیں ہے ۔ یہاں ہر شخص اپنے حصے کی آگ خود لے کر آتا ہے ”۔ وتایو کی بات سن کر میں سوچ رہا تھا کہ جس شخص نے ناحق ناجائز ایک سکے کو اک لمحے کے لیے ہاتھ لگایا اِس کے انگلیاں بیس برس سے جل رہی تھیں ــ اُس شخص کی کیا حالت ہو گی جس کے سینے پر اسّی سکے پڑے تھے ۔ اور ان لوگوں کا کیا ہو گا جن کے سینوں پر اربوں کھربوں کا بوجھ ہےـــ صرف اربوں کھربوں کا ہی نہیں جھوٹ، غیبت ،تہمت، دھوکہ، شراب، بدکاری، حرام کمائی اور سب سے بڑھ کر معصوم انسانوں کے دلوں کو دکھانے اور توڑنے کے گناہ کے بوجھ بھی اپنے سینے پر لیے قبر میں اُترنے والوں کا کیا عالم ہوگا۔ جہنم کے داروغہ نے تو وتایو کو بتایا تھا کہ جہنم میں کو ئی فالتو آگ نہیں ہے۔ وہا ں پر تو ہر شخص اپنی آگ اپنے ساتھ لے کر آتا ہے ۔
![]() |
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
||||
![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
آتا, آگ, اپنی, اپنے, ساتھ, شخص, لے, کر, ہر, ہے |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
کچھ لوگ اپنے آپ کو انسان نہیں فرشتہ سمجھتے | pakeeza | Say For Islam | 1 | 05-14-2014 03:19 PM |
یہاں ہر شخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہے | Zoofisha | Miscellaneous/Mix Poetry | 4 | 09-18-2013 10:13 AM |
لہرائے سدا آنکھ میں پیارے تیرا آنچ | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 6 | 07-09-2012 07:20 PM |
کیا ترجمہ قرآن پڑھنے کا سواب ملتا ہے یا صرف | ROSE | Quran | 6 | 01-25-2012 03:48 AM |
عجیب شخص تھا ہر اک سے پیار مانگتا تھا | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 4 | 10-05-2010 04:26 AM |