»
Finger Prints Tayar, German Hacker Ne Purana Nazriya Ghalat Sabid Kardya
NiKO
|
|
Posts: 70
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2010
Location: hyderabad
Gender:
|
|
فنگر پرنٹس تیار، جرمن ہیکر نے صدیوں پرانا نظریہ غلط ثابت کردیا

برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں ایک ہیکر نے ملک کی پہلی خاتون وزیر دفاع ارسولا وان دیرلی ین کے نقلی فنگر پرنٹس تیار کرکے صدیوں پرانے نظریہ کو غلط ثابت کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سالانہ اجلاس کے دوران جان کرسلر نامی جرمن ہیکر نے وزیر دفاع کی ہائی ریزولیوشن کیمرے سے لی گئی چند تصاویر جن میں ان کے دفتر کی طرف سے پریس ریلیز اور تصویر کی مدد سے ویری فنگر نامی ایک کمرشل سافٹ ویئر کی مدد سے وزیر دفاع کے فنگر پرنٹس تیار کرلئے۔
اجلاس کے دوران موبائل فونز کے فرنٹ کیمرہ کی مدد سے کسی بھی شخص کے پاسورڈز تک رسائی کے طریقہ کار کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ اس طریقہ میں ایک ہیکر کسی بھی صارف کے موبائل فون کے فرنٹ کیمرہ تک رسائی حاصل کرتا ہے اور پھر اس کی طرف سے پاس ورڈ ٹائپ کرنے کے دوران اس کی آنکھوں میں بننے والے عکس کی تصاویر کی مدد سے ٹائپ کردہ پاسورڈ معلوم کرلئے جاتے ہیں۔
جان کرسلر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے اس انکشاف کے بعد شاید سیاسی رہنما دستانے پہن کر عوام کے سامنے آئیں۔
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 05:54 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.