|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
رلن( آن لائن ) فٹ بال ورلڈ کپ 2018 اور 2022 بالترتیب روس اور قطر میں ہی کھیلے جانے کے فیصلے کے بعد کھیل کی عالمی تنظیم فیفا اور دنیا کی سب سے طاقت ور اسپورٹس آرگنائزیشن یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا ) میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
جرمن فٹ بال لیگ کے صدر رائن ہارڈ روبال نے معاملے کو شفاف قرار نہ دیتے ہوئے فیفا سے تعلقات ختم کرنے اور راہیں جدا کرلینے کی دھمکی دی ہے۔ جبکہ انگلش ایف اے کے سابق سربراہ نے یوئیفا سے اگلے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے مطالبہ کردیا ہے۔
واضح رہے یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی پہلے ہی اس مسئلے پر بہت بڑے ناقد ہیں۔ رائن ہارڈ کا کہنا ہے کہ روس اور قطر کو میزبانی دیے جانے کے حوالے سے امریکی ماہر قانون مائیکل گارشیا کی مرتب کردہ رپورٹ منظر عام پر نہ لائی گئی تو یوئیفا عالمی گورننگ باڈی سے علیحدگی اختیار کرنے پر غور کرسکتی ہے۔
یاد رہے کہ یورپی فٹ بال طاقتیں اگلے دو عالمی کپ کی میزبانی روس اور قطر کے حوالے کیے جانے پر کرپشن اور جانبداری کا الزام عائد کرتی ہیں، ان ممالک کی کوشش ہے کہ ایونٹس کہیں اور منتقل کردیے جائیں۔
Pakistan news karwan.no
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 08:52 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.