MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
The World of Information
»
MobiLe Zone
»
LG Ki Nai Watch Ab Bachon Ki Hifazat Kare Gi
MobiLe Zone !!! Discuss latest mobiles post there pictures and softwares !!!
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
ایل جی کی نئی گھڑی اب بچوں کی حفاظت میں مدد دے گی
بچوں کی نگہداشت یقیناً ایک مشکل کام ہے،تاہم اب والدین کو زیادہ پریشانی اٹھانے کی ضرورت ہرگز نہیں۔ الیکٹرانکس مصنوعات بنانے والی جنوبی کوریا کی مشہور کمپنی ایل جی کی جانب سے بچوں کے لیے
KizOn
گھڑی متعارف کروائی گئی ہے۔ یہ گھڑی جہاں دیکھنے میں دیدہ زیب لگتی ہے وہیں یہ آپ کو لمحہ بہ لمحہ بچوں کی حرکات سے متعلق آگاہ رکھتی ہے۔

جی پی ایس، وائی فائی اور موبائل فون نیٹورک کا استعمال کرتے ہوئے یہ گھڑی 24 گھنٹے بچے کی حرکات و سکنات کی مکمل رپورٹ والدین کے موبائل فون تک پہنچائے گی۔ مثلاً اگر شاپنگ مال میں آپ کا چھوٹا بچہ گم ہوگیا ہے تو گھبرائے مت، بس موبائل نکالیں اور اسکی لوکیشن معلوم کرلیں۔ اگر بچے آپ کو بتائے بغیر گھر سے دور کھیلنے چلیں گئے ہیں تو پھر بھی پریشانی کی بات نہیں بس ایک بٹن دبائیں اور انکی لوکیشن کے بارے میں تمام معلومات آپ کے پاس ہونگی۔
گھڑی میں موجود ایک بٹن دبانے سے والدین کے موبائل نمبر پر خود کارطریقہ سے کال بھی مل جایا کرے گی اور وہ بھی گھڑی پر کال ملا سکتے ہیں۔ اگر بچہ بروقت کال کا جواب نہیں دیتا،تو گھڑی میں لگا سسٹم کال ایکٹیو کردے گا اور مائیکروفون کے ذریعے تمام آوازیں آپ تک پہنچائے گا۔
کمپنی دعوی کے مطابق یہ گھڑی 36 گھنٹے کا بیٹری بیک اپ فراہم کرتی ہے اور بیٹری کم ہونے پر آپ کے موبائل فون کے ذریعے مطلع بھی کیا جاتاہے۔
فی الوقت یہ گھڑی صرف جنوبی کوریا میں ہی دستیاب ہے، تاہم بہت جلد اسے امریکہ اور یورپ میں بھی لانچ کردیا جائے گا۔ پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں تو شاید یہ گھڑی زیادہ کارآمد نہ ہو، تاہم ترقی یافتہ ممالک میں بسنے والے لوگ ضرور اسے خریدنا پسند کریں گے۔
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 06:41 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.