MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
The World of Information
»
MobiLe Zone
»
MoboRobo All in One SmarT Phone ManagemenT TooL
MobiLe Zone !!! Discuss latest mobiles post there pictures and softwares !!!
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
موبوروبو… آل اِن ون اسمارٹ فون منیجمنٹ ٹول

جہاں بہت سارے موبائل فونز اپنے فنکشنز سے آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں وہیں اسمارٹ فونز ان سے دو قدم آگے ہی نظر آتے ہیں۔ ’’موبوروبو‘‘ ایک سادہ سا ٹول ہے جس کی مدد سے آپ آئی فون یا اینڈرائیڈ فون براہ راست پی سی کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یو ایس بی کیبل یا وائر لیس دونوں طریقوں سے فون کنیکٹ کرنے کی سہولت اس میں موجود ہے۔ اس کا کنکشن وزارڈ ہر قدم پر آپ کی رہنمائی کرتا ہے کہ اب کیا کرنے کی ضرورت ہے۔
کنیکٹ کرنے کے بعد آپ اپنے اسمارٹ فون کو مکمل طور پر پی سی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ کوئی میڈیا فائل ٹرانسفر کرنی ہو، کانٹیکٹس میں کوئی تبدیلی کرنی ہو، ایس ایم ایس کرنا ہو یا فون میں کوئی ایپلی انسٹال یا اَن انسٹال کرنی ہو، سب کچھ اس ٹول کی مدد سے ممکن ہے۔
اس سافٹ ویئر کا سب سے خاص فیچریہ ہے کہ اس کی مدد سے آئی فون کے کانٹیکٹس اینڈرائیڈ میں اور اسی طرح اینڈرائیڈ کا ڈیٹا آئی فون میں ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔ یہ کراس پلیٹ فارم ٹرانسفر کا فیچر آپ کو ایک ڈیوائس سے مختلف آپریٹنگ سسٹم کی ڈیوائس پر منتقل ہونے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔
یقینا آپ نے اس طرح کا کوئی نہ کوئی سافٹ ویئر ضرور استعمال کیا ہو گا، لیکن اس سافٹ ویئرکے تجربے کے دوران ہم نے اسے دیگر سافٹ ویئر سے بہترین پایا۔ امید ہے آپ کو بھی پسند آئے گا۔
دستیابی: مفت
فائل سائز:
25 MB
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز 7

დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 08:42 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.