ورزش کی اکڑن
بعض اوقات پہلی دفعہ ورزش کرنے یا وزن اُٹھانے سے جسم درد کرنے لگتا ہے۔ عضلات اکڑ جاتے ہیں اور پھر ورزش کرنے کو جی نہیں چاہتا۔اس تلخ کیفیت کو ادرک کی مدد سے دور کیجیے۔
دراصل ماہرین کا کہنا ہے، ادرک میں شامل ضدتکسیدی مادوں کی ایک قِسم، گینگرول (Gingerols) انسانی جسم میں سوزش کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کا اثر مشہور درد کش دوا،آئبوپروفن سے ملتا جلتا ہے۔
ایک تجربے میں سخت ورزش کرنے والوں کو ڈیڑھ ہفتوں تک دو گرام (تقریباً دو چھوٹے چمچ) ادرک روزانہ کھلائی گئی۔ انھوں نے دوران استعمال 25 فیصد تک کم درد محسوس کیا جب کہ ادرک نہ کھانے والوں نے کافی تکلیف محسوس کی۔ لہٰذا آپ ورزش کا آغاز کرنے لگے ہیں، تو اعصابی درد سے بچنے کی خاطر ادرک کھائیے۔ اِسے بھی مختلف طریقوں سے کھانا ممکن ہے۔