MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
جیت گیا تو اخوان نہیں رہے گی: السیسی
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
 |
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
قاہرہ (آن لائن)مصر میں فوج کے سابق سربراہ اور صدارتی انتخاب کے مضبوط امیدوار عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ وہ انتخاب جیت گے تو ملک میں معزول صدر محمد مرسی کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین کا’ وجود‘ نہیں رہے گا۔
عبدالفتاح السیسی نے صدارتی انتخاب کی مہم میں مصری ٹی وی چینل کو اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ ان کو قتل کرنے کے دو منصوبوں کا سراغ لگایا جا چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ مصری عوام اخوان المسلمین کو مسترد کر چکی ہے اور وہ کبھی اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔
عبدالفتاح السیسی نے اس بات سے انکار کیا کہ جب گذشتہ سال محمد مرسی کو اقتدار سے الگ کیا تو اس وقت ان کے سیاسی عزائم تھے۔ انھوں نے کہا کہ جس کسی کو اگر ملک کے تحفظ ، اس کی عوام اور ان کے مستقبل کو بچانے کا موقع ملتا تو اسے آگے آنا چاہیے تھا۔
السیسی نے صدارتی انتخاب میں فوج کا امیدوار ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ انہوں نے ملک میں مظاہروں کے حق پر سخت پابندیوں کے قانون کا بھی دفاع کیا۔
فیلڈ مارشل السیسی نے جولائی 2013 میں عوامی مظاہروں کے بعد ملک کے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔عبدالفتاح السیسی کے مخالف انھیں ملک میں بڑے پیمانے پر حقوقِ انسانی کی خلاف ورزیوں کے لئے ذمہ دار گردانتے ہیں اور انھیں خدشہ ہے کہ السیسی کے صدر بننے کی صورت میں ملک سے حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے صرف تین برس بعد ایک اور مطلق العنان حکومت قائم ہو جائے گی
News source : http://www.karwanonline.pk/news/1926...e-s-interview/
Pakistan news karwan.no
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
Very Nice
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 01:20 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.