| Computer and Information Technology !!! Computer softwares, problems and about latest science Technology !!! |
| Advertisement |
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
|
|
(#1)
|
|
|||
Show Printable Version
Email this Page
04-05-2014, 04:13 PM
فیس بک سرچ ہسٹری حذف کریں
![]() ہمارے ہاں ابھی تک بھی زیادہ تر لوگوں کو فیس بک استعمال کر نا ہی نہیں آتا۔ مثلاً فیس بک پر ائیویسی اور اپنی سکیوریٹی سیٹنگز کیا رکھنی چاہئیں، انھیں کچھ پتا نہیں ہوتا۔ جب ان لوگوں کی پروفائل پر جائیں تو بندہ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے واپس آجاتا ہے۔ اور ان صاحبان کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ انھوں نے جو ڈھیروں ڈھیر پیج لائیک کر رکھے ہیں ان کی خبر دوسروں تک بھی پہنچ رہی ہے۔ بہرحال بات کرتے ہیں سرچ ایکٹیویٹیز کی۔ فیس بک پر ہم اکثر لوگوں کے نام لکھ کر تلاش کرتے رہتے ہیں۔ اب بھلا بندہ فیس پر یہ کام نہ کرے تو پھر کیا کرے؟ لیکن ایسے لوگ جو دوسروں سے اپنا کمپیوٹر شیئر کرتے ہیں یا ان کا فیس بک لاگ اِن ہو اور کوئی دوسرا کمپیوٹر پر بیٹھ جائے تو معاملہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ وہ اس طرح کہ فیس بک پر کی گئی تمام تلاش … جسے آپ معروف عام میں ’’حرکتیں‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں وہ اکاؤنٹ میں ریکارڈ ہوتی رہتی ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے اپنی پروفائل پر جائیں اور ctivity log کے بٹن پر کلک کریں۔ ![]() فیس بک پر کی گئی آپ کی تمام سرگرمیوں جیسے کہ لائیکس، کمنٹس، شیئر، پوسٹس وغیرہ سب کچھ کا ریکارڈ یہاں تاریخ وار و ترتیب وار موجود ہوتا ہے۔ یہاں بڑی آسانی سے پتا چل سکتا ہے کہ آپ نے کب کیا لائیک کیا یا کہاں کیا تبصرہ فرمایا۔ Search ایکٹیویٹی لاگ میں سب سے نیچے بھی لکھا ہوا آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اس پر کلک کریں اور دیکھیں آپ نے کیا کیا فیس بک پر سرچ کیا ہے۔ ویسے تو یہ تمام ایکٹیویٹی پوشیدہ ہوتی ہے یعنی اسے صرف آپ ہی دیکھ سکتے ہیں۔ ![]() لیکن اگر کمپیوٹر پر دوسروں کو بھی رسائی حاصل ہو اور آپ کا فیس بک لاگ اِن ہو تو یہاں سے سب کچھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ ایسی سرچز جو آپ کے لیے مشکل پیدا کر سکتی ہوں انھیں یہاں سے ڈیلیٹ کر دیا کریں۔ Clear Searches چاہیں تو منتخب کردہ سرچز کو ڈیلیٹ کر دیں یا پھر اوپر موجود آپشن کی مدد سے تمام سرچز ایک ساتھ بھی ڈیلیٹ کی جا سکتی ہیں۔ ![]()
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ ![]() ![]() ![]() ![]() |
| Sponsored Links |
|
|
| Bookmarks |
| Tags |
| erase, facebook, history, karein, par, search |
|
|
Similar Threads
|
||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| Video Ko Hath K Ishare Sy Play Karein aur Stop Karein | (‘“*JiĢäR*”’) | Computer and Information Technology | 10 | 03-31-2014 12:48 PM |
| "Khuda ka Ziker karein Ziker e Musatafa (saww) na karein" by Qari Waheed Zafar Qasmi ... | cutepoison | Hamd O Naat | 1 | 08-18-2012 01:35 AM |
| Never search your happiness in others | ROSE | Quotes | 5 | 12-30-2011 07:44 PM |
| Search | ROSE | Quotes | 2 | 12-28-2011 10:50 AM |
| Facebook Banned - BoyCott Facebook by Ary News | Mr Champ | Share Your Favourite Videos | 6 | 06-02-2011 06:04 PM |