MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Literature
»
Urdu Literature
»
گنجے گراں مایہ۔۔۔ ڈاکٹر محمد یونس بٹ
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !
|
|
|
Posts: 4,209
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender:
|
|
عورتوں کو ملنے سے پہلے جہاں ”دوسرے“ بال، ٹائیاں اور چشمے ٹھیک کر رہے ہوتے ہیں یہ ”نیّت“ ٹھیک کر رہا ہوتا ہے۔ اس نے جو چاہا وہ حاصل کیا، بلکہ جو حاصل کیا وہی چاہا۔
امجد ہر کام میں اپنے بہن بھائیوں میں اوّل رہا۔ وہ تو پیدا ہونے کے معاملے میں بھی اوّل آیا۔ اس کا گھرانہ ایسا مذہبی کہ خواتین اردو شعروں سے بھی ”پردہ“ کرتیں۔ مگر اس نے اسی کو ذریعۂ عزت بنایا، جسے غالب نے بھی ذریعۂ اظہار ہی بنایا تھا۔ سارے کام اپنی مرضی سے کرتا ہے۔ اس نے تو شادی بھی اپنی مرضی سے کی۔ حالانکہ ہمارے ہاں بندے کو اپنی مرضی سے شادی کرنے کا موقع اس وقت ملتا ہے ”جب وہ اپنی اولاد کی شادی کرتا ہے“۔ ویسے ہمارے ہاں شادی کے بعد مرد خود کو اور عورت اپنی قمیضوں کو ”تنگ“ محسوس کرتی ہیں، مگر امجد شادی شدہ ہو کر بھی گھر میں زیادہ رہتا ہے، جس سے یہی لگتا ہے کہ اسے ”شادی شدہ“ عورتیں بہت پسند ہیں۔
پہلے لمبریٹا سکوٹر پر سوار پِھرا کرتا تھا جس پر سفر کرنا دراصل پیدل چلنے والوں کی ”حوصلہ افزائی“ کرنا ہی ہوتا تھا۔ وہ اور اس کا ”جڑواں“ دوست عطاءالحق قاسمی جہاں کوئی بارات دیکھتے اس میں شامل ہو جاتے، جس سے کسی اور کو کوئی فرق پڑتا نہ پڑتا، ”بارات کے ساتھ آنے والے بھانڈوں کی آمدنی آدھی رہ جاتی“۔
گنجے گراں مایہ۔۔۔ ڈاکٹر محمد یونس بٹ
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 07:20 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.