MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Literature
»
Urdu Literature
»
چینی لوک کہانی
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !
|
 |
|
|
Posts: 28,336
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender:
|
|
چینی لوک کہانی
گئے وقتوں میں کسی گاؤں میں اک لکڑ ہارا رہتاتھا۔وہ روز جنگل میں جاتا اور لکڑیاں کاٹ کر فروخت کر تا۔ اس طرح تنگی ترشی سے اس کاگھر چل ہاتھا،لیکن اس کی بیوی نہایت تنک مزاج اور بدخو تھی۔ ہر وقت زبان پر شکوہ رہتا۔کرنا خدا کا یہ ہوا کہ لکڑ ہارے کی جنگل کے ایک شیر سے دوستی ہوگئی۔ اب شیر اس کو لکڑیاں چننے میں مدد کرتا اور اس طرح اس کی زندگی میں قدرے آسودگی آگئی۔اک دن لکڑ ہارے نے اپنی دوستی کا ذکر اپنی بیوی سے کیا اور کہا کہ میں اپنے دوست کو کسی دن اپنے گھر بلانا چاہ
تاہوں۔ بیوی بہت چیخی چلائی کہ بھلا درندے اور انسان کی کیا دوستی؟لکڑ ہارے کے سمجھانے سے وہ وقتی طور سے خاموش ہو گئی۔اک دن موقع مناسب دیکھ کر لکڑ ہارا شیر کو گھر لی آیا۔ بیوی نے شیر کو دیکھتے ہی چلانا شروع کر دیا اور خوب برا بھلا کہا۔یہ سن کر شیر بہت آزردہ ہوا اور لکڑ ہارے سے کہا کوئی بات نہیں، بس تم ایسا کرو کہ اپنے کلہاڑے سے میرے سر پر اک ضرب لگا دو۔ لکڑ ہارے نے کہا میں اپنے دوست کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتا ہوں؟ جب شیر نے زیادہ اصرار کیا، تو اس نے شیر کے سر پر ضرب لگادی ،جہاں سے خون کا فوارہ جاری ہو گیا اور شیر واپس جنگل چلا گیا۔ لکڑہارا کئی دن تک خوف و ندامت سے جنگل نہ گیا۔آخر اک دن بھوک سے مجبور ہو کر ڈرتے ڈرتے جنگل کا رخ کیا۔ ابھی وہ درخت پر چڑھ کر لکڑیاں کاٹ ہی رہا تھا کہ دُور سے شیر آتا نظر آیا۔ خوف کے مارے اس کا برا حال ہو گیا ۔شیر عین اس درخت کے نیچے آن کھڑا ہواور اپنے دوست سے کہا کہ گھبراؤ نہیں۔ ہم اب بھی دوست ہیں ۔تم ذرا نیچے آؤ۔لکڑہارا ڈرتے ڈرتے نیچے آیا۔ شیر نے کہا تم میرے سر کے بال اٹھا کر دیکھو وہ زخم ہے یا بھر گیا؟ لکڑ ہارے نے دیکھا اور بتایا کہ اس کا تو نشان تک نہیں ۔شیر نے جواب دیا کہ دوست تمھاری بیوی کے باتوں کے زخم میرے دل میں اب بھی تازہ ہیں۔
Be Positive... Everything Gonna be Alright
 
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 03:50 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.