|
|
Posts: 4,209
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender:
|
|
لقمان حکیم عقل کے روشن اور رنگ کے سیاہ تھے۔ زمانہ کے دوستور کے مطابق وہ ایک لڑائی میں گرفتار ہو کر غلام بن گئے۔ بِکتے بِکتے ایک تاجر کے پاس پہنچے۔ اسے معلوم نہ تھا کہ یہ لقمان ہیں۔ اس نے آپ کو مزدوری پر لگا دیا۔ وہ آپ سے گارا بنانے کا کام لیتا تھا۔ ایک دن تاجر نے اپنے سب غلاموں کو باغ میں میوہ چننے بھیجا۔ وہ سب میوہ چُن کر کھا گئے اور لقمان کا نام لے دیا۔ آقا بڑا غصے ہوا۔ لقمان نے کہا کہ اگر مجھ پر الزام ثابت ہو تو بیشک میں قابلِ سزا ہوں چوری معلوم کرنے کی ایک تجویز میں بتا دیتا ہوں۔ اگر آپ اصل مجرموں کو پکڑنا چاہیں تو اس پر عمل کریں۔ تاجر نے پوچھا کس طرح؟ لقمان نے عرض کیا، آقا پانی میں لہسن ڈال کر اسے ابالیے اور وہ ابلا ہوا گرم پانی سب کو پلا کر حکم دیجئے کہ ایک گھنٹہ باغ میں دوڑیں۔ اسطرح قے آۓ گی اور جو کچھ کسی نے کھایا ہو گا ظاہر ہو جاۓ گا۔
آقا نے کہا یہ تجربہ تو آسان ہے فورا" اس نے لہسن منگایا اور اسکا ابلا ہوا پانی سب کو پلا کر دوڑایا۔ جب قے کرنے لگے تو سواۓ لقمان کے سب کے پیٹ سے میوہ نکلا۔ آقا نے سب غلامون کو سزا دی اور لقمان سے معافی مانگتے ہوۓ کہا ک میں نے ناسمجھی سے جو آپکو نہ پہچانا وہ میری خطا تھی۔ اسے معاف کر دیجئے۔ آئندہ گھر کا سب انتظام آپکے سپرد ہے آپ سیاہ و سفید جو چاہیں کریں میں کچھ دخل نہ دونگا۔
جسطرح لقمان کی حکمت سے چوری چھپے پیٹ میں ڈالا ہوا میوہ ظاہر ہو گیا، اسی طرح روزِجزا سب کا حلال و حرام کھایا اور کمایا ظاہر ہو جاۓ گا۔ یہ خداۓ عالم الغیب کی شان بتا رہی ہے کہ وہ ہمیں رسوا نہیں کرتا ورنہ ہمارے سب افعال اسکی نظر میں ہیں۔
|