Sports !!! Post News Topics Pictures Of World Sports !!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() ازلان شاہ ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا اعلان
![]() سہیل عباس سمیت پاکستان کے چار سینیئر کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے ایک روزہ ٹرائل کے بعد ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف ہیں جو چائنہ المپکس میں بھی ٹیم کے کپتان تھے۔نائب کپتان محمد عمران کو بنایا گیا ہے۔ اس ٹیم میں ذیشان علی اور سبطین رضا ایسے کھلاڑی ہیں جو پہلی بار کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ناصر احمد واحد گول کیپر ہیں جو ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ حسن سردار کے مطابق اس کیمپ میں ناصر احمد کے علاوہ جو دو جونیئر گول کیپرز کو رکھا گیا تھا وہ اتنے معیاری نہیں تھے کہ انہیں اس ٹورنامنٹ کی ٹیم میں منتخب کیا جاتا۔ حسن سردار نے کہا کہ انہوں نے دوسرے گول کیپر کو رکھنے کی بجائے یہ کوشش کی ہے کہ زیادہ فیلڈ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے تاکہ پاکستان کا پول بڑھے۔ حسن سردار نے کہا کہ مئی میں ہونے والا ایشیاء کپ عالمی کپ کا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ہونے کے سبب زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور اس کے لیے سینیئر گول کیپر سلمان اکبر دستیاب ہوں گے۔سلمان اکبر آج کل ہالینڈ میں لیگ ہاکی کھیل رہے ہیں۔ حسن سردار کا کہنا تھا کہ سینیئر کھلاڑی جن میں پینلٹی کارنر لگانے کے ماہر سہیل عباس بھی شامل ہیں ٹیم میں ہوں گے جس سے ٹیم مضبوط ہو جائے گی۔ چار سینیئر کھلاڑی سہیل عباس، وسیم احمد، ریحان بٹ اور سلمان اکبر یورپ میں لیگ ہاکی کھیلنے کے سبب ازلان شاہ ٹورنامنٹ کی ٹیم میں نہیں ہیں۔ حسن سردار کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ ان چاروں کی غیر موجودگی میں ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کرے گی بلکہ انہیں اس ٹیم سے بھی بہت اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ پانچ سے بارہ اپریل تک ملائشیاء کے شہر اپوہ میں کھیلا جائے گا۔اس ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں میزبان ملائشیاء کے علاوہ پاکستان ، بھارت، نیوزی لینڈ اور مصر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہاکی ٹیم: ذیشان اشرف، محمد عمران، ناصر احمد، احسان اللہ، حافظ احسان علی، سبطین رضا، محمد ثقلین، رانا آصف، فرید احمد، سجاد انور، دلاور بھٹی، وقاص شریف، شکیل عباسی، شبیر خان، عباس حیدر، طارق عزیز، شفقت رسول اور اختر علی۔
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
|
(#3)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
شاہ, لیے, ٹیم, کا, کے |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
افغانی کباب ٹماٹر گریوی کے ساتھ | ! HEER | Cooking Section | 8 | 03-12-2012 03:15 PM |
کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 9 | 02-05-2012 12:25 PM |
ڈیڑھ ملین سال پرانے قدموں کے نشان | -|A|- | Computer and Information Technology | 10 | 01-28-2011 11:41 AM |
شریف برادران نا اہل، آپ کی رائے؟ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 29 | 02-27-2009 01:56 PM |
پہلا ٹیسٹ، سکواڈ کا اعلان | -|A|- | Sports | 2 | 02-22-2009 08:58 AM |