|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
ریاض الصالحین باب 40، ]والدین کے ساتھ حسن سلوک
باب 40
والدین کے ساتھ حسن سلوک اور رشتے داروں سے صلہ رحمی کرنے کا بیان
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ''تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو، نیز رشتے داروں، یتیموں، مسکینوں، رشتے دار پڑوسی اور اجنبی پڑوسی اور پہلو کے ساتھی اور مسافر اور اپنے غلاموں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو" (سورة النساء:36)
اور فرمایا: ''اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو جس کے واسطے سے تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور قرابت داریوں (کے توڑنے) سے ڈرو۔'' (سورة النساء:1)
اور فرمایا: ''اور وہ لوگ جو ملاتے ہیں ان کے جن کو ملانے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے (یعنی صلہ رحمی کرتے ہیں۔'' (سورة الرعد:21)
اور فرمایا: ''اور ہم نے انسان کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تاکید کی ہے۔'' (سورة العنکبوت:8)
اور فرمایا: "تیرے رب نے فیصلہ کردیا کہ عبادت صرف اور صرف ایک (رب) کی کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اگر ان میں سے ایک یا دونوں ہی تمہاری موجودگی میں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک مت کہو اور نہ انہیں ڈانٹو اور (ہمیشہ) ان دونوں سے ادب کی بات کہو۔ اور ان کے آگے عاجزی کے پہلو (بازو) جھکادو نیاز مندی سے اور کہو کہ "اے رب! ان پر رحم فرما جس طرح بچپن میں انہوں نے مجھے پالا۔'' (سورة الِاسراء:23،24)
اور فرمایا: ''اور ہم نے انسان کو تاکید کی اس کے والدین کے بارے میں، اس کی ماں نے تکلیف پر تکلیف اٹھا کر اسے پیٹ میں رکھا اور دودھ چھڑانا ہے اس کا دو سال میں اور یہ کہ میرا اور اپنے والدین کاشکر ادا کر۔'' (سورة لقمان :14)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
|
Thread Tools |
|
Display Modes |
Threaded Mode
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 04:58 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.