|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
حدیث مبارک ۔ جو انکار کر دے کہ یہ میرا بچہ نہیں ۔
سنن ابن ماجہ:جلد دوم:حدیث نمبر 902 حدیث مرفوع مکررات 4
حدثنا أبو بکر بن أبي شيبة حدثنا زيد بن الحباب عن موسی بن عبيدة حدثني يحيی بن حرب عن سعيد بن أبي سعيد المقبري عن أبي هريرة قال لما نزلت آية اللعان قال رسول الله صلی الله عليه وسلم أيما امرأة ألحقت بقوم من ليس منهم فليست من الله في شي ولن يدخلها جنته وأيما رجل أنکر ولده وقد عرفه احتجب الله منه يوم القيامة وفضحه علی روس الأشهاد
ابوبکر بن ابی شیبہ، زید بن حباب، موسیٰ بن عبیدہ، یحییٰ بن حرب، سعید بن ابی سعید، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب آیت لعان نازل ہوئی تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو عورت کسی قوم میں اس بچہ کو داخل کرے جو اس قوم کا نہیں ہے تو اسکا اللہ سے کچھ تعلق نہیں اور اللہ سے ہرگز اپنی جنت میں داخل نہ فرمائیں گے اور جو مرد بھی یہ جانتے ہوئے کہ یہ میرا بچہ ہے اپنا ہونے سے انکار کر دے تو اللہ تعالیٰ اسے روز قیامت حجاب میں رکھیں گے کہ اسے دیدار خداوندی نصیب نہ ہوگا اور اسے تمام لوگوں کے سامنے رسوا کر دیں گے۔
|