|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
م
ملک الموت حضرت عزرائیل علیہ السلام کی شکل و صورت اور اوصاف کا بیان
امام علامہ شمس الدین ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن ابی بکر انصاری قرطبی رحمۃ اللہ تعالی " التذکرہ فی احوال الموتی و امور الاخرۃ " میں لکھتے ہیں کہ مجھے حسب ذیل روایات ملی ہیں ـ
ـ ملک الموت علیہ السلام ( اتنے عظیم الجثہ ہیں کہ ) ان کا سر آسمان میں ہے اور ان کے دوتوں پاؤں زمین پر ہیں اور تمام دنیا ملک الموت کے سامنے اس طرح سے ہے جیسے ایک شخص کے سامنے کھانے کا ڈونگہ رکھا ہو اور وہ اس میں سے کھا رہا ہو ـ
ـ حضرت عزرائیل علیہ السلام ہر آدمی کے چہرے کو تین سو چھیاسٹھ ( 366 ) مرتبہ دیکھتے ہیں ـ
ـ حضرت عزرائیل علیہ السلام آسمان کے نیچے ہر گھر کو چھ سو مرتبہ دیکھتے ہیں ـ
ـ حضرت عزرائیل علیہ السلام دینا کے وسط میں قیام فرما ہیں اور دینا بھر کے صحرا ، سمندر اور پہاڑ ان کی نظر میں اس طرح ہیں جیسے تم میں سے ایک شخص کے قدموں میں انڈا رکھا ہوا ہو ـ
ـ حضرت عزرائیل علیہ السلام کی مدد کے لیے بہت سے اور فرشتے ہیں جن کی تعداد اللہ تعالی کو معلوم ہے ، ان مددگار فرشتوں میں سے ہر فرشتہ اتنا بڑا ہے کہ اگر اس کو حکم ہو کہ تمام آسمانوں اور زمینوں کو ہڑپ کر جا تو وہ تمام آسمانوں اور زمینوں کو ایک ہی لقمہ میں نگل جائے
|