|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
قيمہ پياز

قيمہ پياز کے لۓ جو اشياء درکار ہيں
اشياء:
مٹن کا قيمہ :آدھا کلو
دو درميانے سائز کے پياز مصالحے کے لۓ اور تين درميانے سائز کے پياز بعد ميں ڈالنے کے لۓ
نمک :ايک کھانے کا چمچہ يا حسبِ ذائقہ
لال مرچ پِسی ہُوئ: ايک کھانے کا چمچہ يا حسبِ ذائقہ
لہسن اور ادرک کا پيسٹ ايک کھانے کا چمچہ
ٹماٹر: تين درميانے سائز کے
آئل :آدھا کپ
سفيد زيرہ : ايک چاۓ کا چمچہ
ہری مرچ:تين سے چار
ہرے دھنيا کی پتياں کم ازکم آدھی گٹھی
ترکيب:
دو پيازوں کو باريک کاٹ کر آئل ميں براؤن کر ليں اور ساتھ ہی قيمہ ڈال کر اتنی دير بُھونيں کہ قيمے کا رنگ تبديل ہو جاۓ،اب قيمے ميں لہسن ادرک کا پيسٹ ملا کر بس تھوڑي سي دير کو بُھونيں اس کے بعد سفيدزيرہ اور نمک مرچ ملا کر ساتھ ہی ٹماٹر بھی ڈال کر پانچ منٹ کے لۓ بُھونيں پھر ايک کپ پانی شامل کر کے ڈھکن ڈھک ديں پانی خُشک ہونے پر اچھی طرح بُھون کر باقی کے تين پيازوں کو ذرا سا موٹا موٹا کاٹيں اور بُھنے ہُوۓ قيمے ميں شامل کر کے بس صرف اتنی دير تک چمچ ہِلائيں کہ پيازوں کا رنگ تبديل ہو جاۓ ليکن پياز قيمے ميں بالکُل مکس نا ہو جائيں بس موٹے موٹے نظر آتے رہيں باريک کٹاہُوا دھنيا اور ذرا عام کٹی ہُوئ مرچ بھی شامل کر کے بس ايک منٹ کو ڈھکن بند کرديں اور ايک منٹ کے بعد چمچ چلا کر ڈش ميں نکال ليں نان يا تندُوری روٹی کے ساتھ نوش کريں
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
|